پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کے پہلے سال کابینہ میں شامل وزرا کی کارکردگی جاننا انتہائی ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے انڈپینڈنٹ اردو کی سیریز ’نیا پاکستان سکورکارڈ‘ کی آخری قسط میں تجزیہ کاروں سے پچھلے ایک سال کے دوران سب سے اچھی اور سب سے ناقص کارکردگی دکھانے والے وزیر کے بارے میں سوال کیا گیا۔
ان تجزیہ کاروں میں معروف صحافی عاصمہ شیرازی، ارشاد بھٹی، عنبر رحیم شمسی، ماروی سرمد اور زاہد حسین کے علاوہ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں سب سے اچھا وزیر کون ہے تو ان کی رائے کچھ یوں تھی:
تجزیہ کار | سب سے اچھی کارکردگی کس وزیر کی؟ |
عاصمہ شیرازی | مراد سعید |
ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف | شاہ محمود قریشی |
ماروی سرمد | کسی وزیر کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی |
ارشاد بھٹی | بشمول وزیراعظم کسی کی کارکردگی اچھی نہیں تھی |
عنبر رحیم شمسی | ذلفی بخاری |
زاہد حسین | شفقت محمود |
سب سے ناقص کارکردگی والے وزیر کے حوالے سے تجزیہ کاروں نے اپنی رائے کچھ یوں ظاہر کی۔
تجزیہ کار | سب سے ناقص کارکردگی کس وزیر کی؟ |
عاصمہ شیرازی | علی امین گنڈاپور |
ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف | اسد عمر |
ماروی سرمد | تمام وزرا کی کارکردگی ناقص |
ارشاد بھٹی | تمام وزرا کی کارکردگی ناقص |
عنبر رحیم شمسی | اسد عمر |
زاہد حسین | فیصل واوڈا، اعظم سواتی |