الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک کے ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کو رواں ماہ کی 25 تاریخ تک اپنی ووٹنگ کی تفصیلات رجسٹر کرنے، منتقل کرنے یا درست کرنے کی اجازت دی ہے۔
ریڈیو پاکستان نے ای سی پی کے ایک اہلکار کے حوالے سے پیر کو بتایا ہے کہ خواہشمند ووٹرز اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر ووٹر لسٹوں میں اپنے اندراج کی حیثیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اسی نمبر پر پیغام بھیجنے کے بعد، ایک خودکار جواب تیار کیا جائے گا، جس میں انتخابی علاقے کا نام، بلاک کوڈ، اور سیریل نمبر کی معلومات ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ہر رجسٹرڈ ووٹر کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر جا کر اپنی تفصیلات کی تصدیق کر سکتا ہے، جہاں مکمل انتخابی فہرستیں دستیاب ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ابتدائی حد بندی رپورٹ کے اہم پہلوؤں کی وضاحت کردی ہے۔
پیر کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بلدیاتی انتخابات کے مانیٹرنگ گروپ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے لیے، ای سی پی نے واضح کیا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں سے متعلق گروپ کی رپورٹ ناقص تھی اور سیٹوں کی تقسیم کے لیے استعمال کیے گئے معیار کی غلط فہمی پر مبنی تھے۔
ای سی پی کی ابتدائی حد بندیاں جو 27 ستمبر 2023 کو جاری کی گئی تھیں وہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کی روشنی میں وضع کی گئی تھیں اور ان کا مقصد ملک بھر کے انتخابی اضلاع کو معقول بنانا تھا۔
ای سی پی نے مزید وضاحت کی کہ اس نے آبادی کی بنیاد پر صوبوں میں قومی اسمبلی کی 266 نشستیں تقسیم کی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت عام انتخابات ہفتے یا اتوار کے دن کا اعلان کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔