اسرائیل کو ’فی الحال‘ آئس ہاکی چیمپیئن شپس کھیلنے سے روک دیا گیا

انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی شہریوں سمیت تمام شرکا کی ’حفاظت اور فلاح و بہبود‘ یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اسرائیل کی آئس ہاکی ٹیم 14 اگست، 2020 کو پولینڈ کے شہر آسویسم میں تربیتی سیشن کے دوران (اے ایف پی)

انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن (آئی آئی ایچ ایف) نے جمعرات کو اسرائیل کو عالمی چیمپیئن شپس میں شرکت سے روک دیا۔

یہ اقدام اسرائیلی شہریوں سمیت تمام شرکا کی ’حفاظت اور فلاح و بہبود‘ یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔

فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’آئی آئی ایچ ایف کونسل نے یہ فیصلہ محتاط غور و خوض اور خطرے کے جائزے، شریک ممالک اور میزبانوں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر کیا۔‘

آئی آئی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیل ’فی الحال باہر رہے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیلی مردوں کی ٹیم کو اپریل میں سربیا میں آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ٹیموں کے خلاف ڈویژن ٹو اے ورلڈ چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کھیلنا تھا۔

اسرائیلی آئس ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہ آئی آئی ایچ ایف کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں احتجاج درج کروائے گی۔

پیرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل کو باہر کرنے کا امتیازی فیصلہ غیر معمولی اور انتہائی سنجیدہ اقدام ہے جو کھیلوں کے کسی بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتا اور اولمپک اقدار کے قطعی منافی ہے۔‘

بین الاقوامی فیڈریشن کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل غزہ کی پٹی میں حملوں میں مصروف ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر مسلسل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں  کم از کم 23 ہزار 469 فلسطینی شہریوں کی جان جا چکی ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل