طوفان ایشا: برطانیہ میں پروازیں منسوخ، ’زندگی کو خطرے‘ کی وارننگز

برطانوی محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں آج کے لیے سات انتباہ جاری کیے جن میں ہنگامی حالات کے دو ایسے انتباہ بھی شامل ہیں جو کبھی کبھار جاری کیے جاتے ہیں۔

21 جنوری، 2024 کو لندن کے جنوب میں سوانلے کے قریب ایم 25 موٹر وے پر ٹریفک کو تیز ہواؤں کے لیے انتباہ (بین اسٹینسال/ اے ایف پی)

سمندری طوفان ایشا برطانیہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور آج (اتوار) کے لیے کئی بار ’زندگی کو خطرے‘ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کی وجہ سے ہوا کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ ہے جس کے نتیجے میں ریل، کشتی اور طیارے کے ذریعے بڑے پیمانے پر سفر منسوخ ہونے کے بعد مسافروں کے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

دی انڈپینڈنٹ کے مطابق برٹش ایئرویز نے اتوار کی سہ پہر اور شام کے وقت لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر اترنے اور روانہ ہونے والی مزید ایک درجن پروازیں منسوخ کردیں جس کے بعد منسوخ کی جانے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

لندن یوسٹن کو ویسٹ مڈلینڈز، شمال مغربی برطانیہ، شمالی ویلز اور جنوبی سکاٹ لینڈ سے ملانے والی لائن پر ٹرینیں چلانے والی ریل کمپنی اوانتی ویسٹ کوسٹ نے بھی آج سفر کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے

برٹش ایئرویز کے ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا: ’دیگر فضائی کمپنیوں کی طرح ہمیں بھی طوفان ایشا کے نتیجے میں برطانیہ بھر اور یورپ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانوی محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں آج کے لیے سات انتباہ جاری کیے جن میں ہنگامی حالات کے دو ایسے انتباہ بھی شامل ہیں جو کبھی کبھار جاری کیے جاتے ہیں۔

بی بی سی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے ماہر موسمیات ٹوم مورگن نے کہا کہ شدید ترین ہوائیں اتوار کو رات نو بجے اور پیر کی رات دو بجے کے درمیان چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لندن اور جنوب مشرق کے کچھ حصوں کے علاوہ پورے برطانیہ میں اتوار کو گرینچ وقت کے مطابق چھ بجے سے تیز ترین ہوا کی وارننگ دی جا رہی ہے۔

80 میل فی گھنٹہ (128 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے جس سے زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ پورے برطانیہ میں اس طرح کا الرٹ جاری کیا جائے۔

بی بی سی ویدر کے میٹ ٹیلر کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال پیر تک جاری رہے گی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات