ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 اور اپیل واچ کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیے ہیں۔
آئی فون کے نئے ماڈلز میں ان ماڈلز کے بیرونی خدوخال کو نئی شکل دینے کے ساتھ ساتھ ان میں اضافی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ یہ سبز اور جامنی رنگوں میں بھی دستیاب ہوں گے۔
آئی فون 11
منگل کو کیلی فورنیا میں اپنے ہیڈ کوارٹر کپرٹینو میں نئے آئی فون 11 کا تعارف کراتے ہوئے ایپل نے کہا کہ کمپنی کی توجہ اس ڈیوائس کی تصویر کشی کی صلاحیت بڑھانے پر مرکوز رہی ہے۔
اگرچہ اس فون کی سپیڈ میں بہتری لائی گئی ہے تاہم آئی فون 11 کو متعارف کرنے کے دوران زیادہ تر وقت اس میں نصب کیے گئے نئے کیمروں کے فیچرز کے گرد ہی گھومتا رہا۔
پروسیسر کی رفتار میں اضافے کے باوجود آئی فون 11 کی بیٹری آئی فون ایکس آر کی نسبت ایک گھنٹہ زیادہ چلے گی۔ ایکس آر کی بیٹری پہلے ہی ایپل کی سب سے طاقتور بیٹری تصور کی جاتی تھی۔
آئی فون 11 کے پچھلے حصے میں ایک وسیع زاویے والا لینز اور دو کیمرے نصب ہیں جس سے اس فون کی تصور کشی کی صلاحیت پچھلے ماڈلز کی نسبت دوگنا بڑھ گئی ہے۔
اس کے کیمرا میں نائٹ موڈ بھی شامل ہے جس کے بارے میں ایپل کا دعوی ہے کہ وہ اندھیرے میں تصویر کشی کو کہیں بہتر بنا دے گا۔
اس کے علاوہ نئے ماڈلز میں مختلف قسم کے ویڈیو فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
آئی فون 11 کے اندر جدید ترین موبائل چپ ’اے 13 بائیونک‘ لگائی گئی ہے۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کسی بھی دوسرے فون کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے جس سے اس فون کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔
ایپل نے کہا کہ آئی فون 11 میں متعدد نئی خصوصیات موجود ہیں جن میں بہتر فلیش، شکل کی پہچان کے لیے تیز سینسر اور بہتر وائی فائی شامل ہیں جبکہ مزید فیچرز کو بیان کرنے کے لیے وقت کی قلت تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایپل کا کہنا ہے کہ اس فون کی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے جو پرانے ماڈلز سے بھی کم قیمت ہے۔
آئی فون 11 پرو
ایپل نے آئی فون 11 پرو بھی متعارف کرویا جو آئی فون 11 کا مہنگا ترین ورژن ہوگا۔
آئی فون 11 پرو کو بھی اپنے کیمروں اور اس کے نئے فیچر کے ساتھ پیش کیا گیا۔
آئی فون پرو میں تین مختلف لینز ہیں۔ ایک نارمل، ایک زووم اور ایک وسیع زاویے کا لینز جو اس کو پچھلے فونز کے مقابلے میں بھی زیادہ بہتر تصاویر لینے کے قابل بناتی ہیں۔
ایپل نے کہا کہ یہ آئی فون تینوں کیمروں سے ایک وقت میں تصویر لے سکتا ہے جس سے صارف خود فیصلہ لے سکتے ہیں کہ وہ زووم استعمال کریں یا وسیع لینز والا کیمرا استعمال کر کے زیادہ بہتر تصویر لیں۔
تینوں کیمرے ایک دوسرے سے بات بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ ؤسانی سے ایک سے دوسرے لینز پر شفٹ ہو سکیں۔
اس میں ’ڈیپ فیوثن‘ نامی فیچر بھی ہے جو مشین لرننگ کا استعمال کرکے کئی تصاویر لے سکتا ہے اور ان کو جوڑ کر تصویر کا سب سے بہترین ورژن بنا سکتا ہے۔
آئی فون پرو میں ویڈیو ریکاڈنگ کے نئے فیچر بھی ہیں اور ایڈٹنگ ٹولز بھی۔
فون میں دو کیمروں سے ایک وقت میں ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت ہے اور ریکارڈنگ کے دوران کیمرا بدلنے کے بھی۔
آئی فون پرو کی قیمت 999 ڈالر ہوگی اور اسی کے میکس ورژن ی قیمت 1099 ڈالر ہوگی۔
جمعے سے پری آرڈر لیے جائیں گے اور 20 ستمبر سے شپنگ شروع ہو جائے گی۔
ایپل واچ سیریز 5
ایپل واچ بالآخر سکرین سے غائب ہوئے بغیر وقت بتا سکے گی۔ نئی ایپل واچ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس سکرین ہمیشہ ہی آن رہتی ہے۔
ایپل واچ سیریز 5 کی کچھ دوسری خصوصیات بھی ہیں جیسا کہ اس کا کمپاس اور کچھ نیا مواد لیکن اب تک کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پچھلے ماڈلز کو استعمال کرنے کے لیے کلائی کی جس عجیب و غریب حرکت کی ضرورت تھی، وہ اب ختم ہوگئی ہے۔
© The Independent