اے سی میلان نے نسل پرستی کے خلاف ٹاسک فورس بنا دی

یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے ایک میچ کے دوران میلان کے سیاہ فام کھلاڑی فرینک کیسی کے خلاف نسل پرستانہ نعروں کے بعد کیا گیا۔

(اے ایف پی)

مشہور زمانہ فٹبال کلب اے سی میلان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اطالو ی فٹبال میں نسل پرستی پر قابو پانے کے لیے اندرونی ٹاسک فورس قائم کرے گا۔

 کلب کا کہنا ہے ٹاسک فورس کو ’ایک بیرونی مشاورتی ادارے‘ کی مدد حاصل ہوگی اور اس کی مدد سے ’ایسا پروگرام ترتیب دیا جائے گا جو لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم میں سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ طرز عمل کی نگرانی کر سکے اور دنیا بھر میں تنوع اور یگانگت کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقوں پر عمل کرے۔‘

یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے ہیلاس ویرونا میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران میلان کے مڈفیلڈر سیاہ فام کھلاڑی فرینک کیسی کے خلاف نسل پرستانہ نعروں کی رپورٹس ملنے کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میلان کا کہنا ہے نسل پرستی کے خلاف اس فیصلے کا آغاز ہفتے کو انٹر میلان کے خلا ف کھیلی جانے والی ڈربی سے کیا جائے گا۔

اس سے پہلے میلان کے سٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو اسی ماہ کھیلے جانے والے میچ میں نسل پرستانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میلان کے سی ای او اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایون گازیڈس کا کہنا تھا، ’اطالوی فٹبال کو جاگنا ہو گا اور نسل پرستانہ طرز عمل کے خلاف ٹھوس اقدامات لینا ہوں گے۔ اے سی میلان اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ ہم سمجھتے ہیں اس مسئلے کے بارے میں سب کچھ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال