تھائی لینڈ کی مسجد میں 50 سال سے امامت کروانے والے پاکستانی

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے حمد اللہ 1964 میں پہلی مرتبہ تھائی لینڈ آئے اور کئی کاروبار چلانے کی کوشش کے بعد انہوں نے مسجد کی امامت کی ذمہ داری سنبھال لی اور یہیں کے ہو کر رہ گئے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے گھنٹے بھر کی مسافت پر واقع تاریخی ایوتھیا شہر میں پاکستان سے منسوب ایک مسجد واقع ہے، جس کے امام ایک پاکستانی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے حمد اللہ پچھلے 50 سال سے اس مسجد کی امامت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایوتھیا بدھ مت تہذیب اور عظیم الشان مندروں کا مرکز رہا ہے، لیکن یہاں پاکستان سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی آباد ہے۔

حمد اللہ 1964 میں پہلی مرتبہ تھائی لینڈ آئے تھے اور کئی کاروبار چلانے کی کوشش کے بعد انہوں نے مسجد کی امامت کی ذمہ داری سنبھال لی اور یہیں کے ہو کر رہ گئے۔

وہ کہتے ہیں کہ آبائی ملک کا چکر تو وہ ہر سال لگاتے ہیں لیکن ایوتھیا میں آباد ہونے کا حتمی فیصلہ انہوں نے اس لیے کیا کہ کہیں ’نہ ادھر اور نہ ادھر‘ کے ہو کر ہی نہ رہ جائیں۔

تھائی لینڈ میں پاکستانیوں کی تعداد مختلف اندازوں کے مطابق پانچ لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میری کہانی