سعودی عرب نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ، 2025 کو منائی جائے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SPA) کے مطابق، ’سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل، اتوار 30 مارچ 2025، عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔‘
سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور قطر نے بھی اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ عمان اور ایران میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔ پاکستان میں خلائی اور بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے رواں ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ، 2025 بروز پیر ہونے کا امکان ہے۔