سعودی عرب میں اتوار کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جبکہ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی ہے۔
دنیا کے متعدد ممالک میں رمضان کے اختتام پر اتوار یعنی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جبکہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی۔
ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر انڈونیشیا، فلسطین، یمن، سوڈان، لبنان، ترکی اور مالدیپ میں بھی اتوار ہی کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامات کے مجاز ادارے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ رواں سال ماہ رمضان میں 122,286,712 افراد نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا دورہ کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عمان اور ایران میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں بھی عیدالفطر 31 مارچ کو منائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
پاکستان میں خلائی اور بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے رواں ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ، 2025 بروز پیر ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام اسلام آباد میں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔