لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ملک شاہین اعوان آج سے 35 سال قبل سیر کرنے کے لیے بنکاک گئے تھے لیکن انہیں تھائی لینڈ اتنا پسند آیا کہ وہ واپس آنے کے بعد دوبارہ بنکاک گئے اور وہیں کے ہو کر رہ گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ملک شاہین اعوان بنکاک میں ’لاہور ریسٹورنٹ‘ کے نام سے ایک حلال ریستوراں چلاتے ہیں جس میں پاکستانی کھانے بنائے جاتے ہیں اور یہ کھانے بنانے والے خانسامے بھی پاکستان سے منگوائے گئے ہیں۔
ان کے مطابق وہ بنکاک چھٹیاں گزارنے آئے تھے جس کے بعد انہیں وہاں کاروباری مواقع نظر آئے تو انہوں نے سوچا کہ یہاں ہی کاروبار کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریستوراں کے کاروبار سے پہلے انہوں نے کئی اور کاروبار بھی کیے۔
ملک شاہین اعوان کے مطابق انہوں نے شادی بھی تھائی لینڈ میں ہی کی ہے اور ان کی شادی کو 30 سال ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ہم پاکستان سے نکل آئے ہیں لیکن پاکستان ہم سے نہیں نکلتا۔‘
شاہین اعوان کے مطابق: ’ہمارے ریستوراں میں سب سے زیادہ چلنے والی ڈش چکن اور مٹن بریانی ہیں۔‘