’فائٹنگ فالکن‘ ایف 16 طیارے کے پچاس سال

اب تک 4600 سے زیادہ ایف 16 طیارے تیار کیے جا چکے ہیں، جنھوں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 95 لاکھ گھنٹے کی پرواز کی ہے۔

امریکی دفاعی و ایروسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ اور تاریخ میں سب سے مشہور لڑاکا طیاروں میں سے ایک، ایف 16 کے 50 سال مکمل ہو گئے۔

اس موقعے پر فیئرفورڈ گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل انٹرنیشل ایئر ٹیٹو (آر آئی اے ٹی) میں اس طیارے کی نمائش ہوئی اور فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

50 سال قبل پروٹو ٹائپ وائی ایف -16 نے اپنی پہلی پرواز کی تھی، جس نے بعد ازاں جدید فضائی دفاع میں ایف -16 کے کردار کی راہ ہموار کی۔

آج ایف -16 طیارہ جسے ’فائٹنگ فالکن‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نیٹو اور اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کے بیڑے کا ایک اہم جزو ہے اور اس کے آپریشن 25 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

دنیا میں کوئی نہ کوئی ایف 16 طیارہ ہر وقت محو پرواز رہتا ہے۔

1974 میں ایف 16 کی ابتدائی پرواز مقررہ وقت سے پہلے ہوئی تھی کیونکہ پائلٹ فل اوسٹریکر، جو تیز رفتار گراؤنڈ ٹیکسی ٹیسٹ کا ارادہ رکھتے تھے، طیارے کی غیر متوقع رفتار کی وجہ سے اڑان بھرنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کسی منصوبہ بندی کے بغیر اس پرواز کے بعد سے اب تک 4600 سے زیادہ ایف 16 طیارے تیار کیے جا چکے ہیں، جنھوں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 95 لاکھ گھنٹے کی پرواز کی ہے۔

ایف 16 نیٹو کی یورپی آپریشنز کا ایک اہم حصہ ہے جس میں 700 سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔

امریکہ اور نیٹو کی کچھ فضائی افواج میں ایف 16 کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ایک اور لاک ہیڈ طیارہ ایف 35 لایا جا رہا ہے۔

لاک ہیڈ مارٹن کے اورلینڈو سانچیز جونیئر کے بقول: ’ایف 16 لڑاکا طیارہ خاص ہے کیونکہ اسے شروع سے ہی ورسٹائل بنانے کے  لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

’50 سالوں میں اس نے ثابت کیا کہ وہ مختلف ممالک کی ضروریات کے مطابق ڈھل سکتا ہے اور مضبوط شراکت داری قائم کر سکتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی