ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟

جریدے ’بارکلیزہورون انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق امبانیوں نے سب سے امیر خاندانوں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے جو کہ انڈیا کی جی ڈی پی کے 10 فیصد کے برابر ہے۔

12 جولائی، 2024 کی اس تصویر میں انڈین ارب پتی مکیش امبانی اور ان کے اہل خانہ، بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں گروپ فوٹو بنواتے ہوئے(اے ایف پی)

جریدے ’بارکلیزہورون انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق امبانی خاندان نے سب سے امیر خاندانوں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے جو کہ انڈیا کی جی ڈی پی کے 10 فیصد کے برابر ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز، جو امبانی خاندان کی 25.75 ٹریلین انڈین روپے (239.47 ارب پاؤنڈز) مالیت کی سلطنت کا حصہ ہے، انڈیا میں پیٹرولیم ریفائننگ، مارکیٹنگ، تیل اور گیس، ریٹیل، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر ڈیجیٹل سٹریمنگ سروسز جیسے کاروبار چلاتی ہے۔

رواں سال امبانی اور ان کی دولت نے جہاں سرخیاں بنائیں وہیں یہ غم و غصے کا باعث بھی بنی۔

مکیش امبانی کے 29 سالہ بیٹے اننت کی شادی کی طویل تقریبات مارچ میں شروع ہوئیں اور آخر کار جولائی میں تین روزہ اسراف بھری تقریبات پر اختتام پذیر ہوئیں۔

جن میں ریحانہ، کیٹی پیری، اینڈریا بوسیلی اور جسٹن بیبر جیسے عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں نے پرفارم کیا اور کم اور کلوئی کردشین سے لے کر سابق عالمی رہنما ٹونی بلیئر اور بورس جانسن تک عالمی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر نے شادی کے ایک فنکشن میں پرفارم کرنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لیا۔

ریحانہ کو شادی سے پہلے کی تقریبات کے 80 سے 90 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے جب کہ کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کی دوسری تقریب کے دوران پرفارم کرنے کے لیے 40 سے 50 لاکھ ڈالر لیے۔

امبانی کی شادی کی تقریبات کی صحیح لاگت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن انڈین میڈیا اور ویڈنگ آرگنائزرز کا اندازہ ہے کہ شادی کی تقریبات کا خرچہ 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

اگر شادی سے پہلے کی دونوں تقریبات کو مدنظر رکھا جائے تو دی گارڈین نے اندازہ ہے کہ کل لاگت 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

امبانی کے بعد اس فہرست میں بجاج خاندان 7.13 ٹریلین انڈین روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور برلا خاندان 5.39 ٹریلین انڈین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تین سرفہرست خاندانوں کی دولت کی مجموعی مالیت 460 ارب ڈالر ہے جو سنگاپور کی جی ڈی پی کے برابر ہے۔

یہ درجہ بندی 20 مارچ 2024 تک کمپنی کی مالیت پر مبنی ہے اور طریقہ کار میں تمام نجی سرمایہ کاری اور منقولہ اثاثے شامل نہیں ہیں جب کہ ڈبل کاؤنٹنگ کو روکنے کے لیے کراس ہولڈنگز کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

امبانی کون ہیں؟

67 سالہ مکیش امبانی، جو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں جن دولت کی مالیت جولائی 2024 میں فوربس کے مطابق 120 ارب ڈالر ہے۔

ان کی اہلیہ نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔ انہیں اگست میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے انفرادی رکن کے طور پر شامل ہونے کے لیے منتخب کیا تھا۔

جوڑے کے تین بچے ہیں۔ 38 سالہ آکاش امبانی ریلائنس جیو کے چیئرمین ہیں۔ ان کی 38 سالہ بیٹی ایشا ریٹیل شعبے کی سربراہ ہیں اور اننت جو انرجی بزنس کو دیکھتے ہیں۔

امبانی خاندان کی کتنی جائیدادیں ہیں؟

ممبئی میں امبانی خاندان کا گھر کو بحر اوقیانوس میں واقع ایک جزیرے کے نام پر اینٹیلیا کا نام دیا گیا جو بکنگھم پیلس کے بعد دنیا کی دوسری مہنگی ترین رہائش گاہ ہے۔

جنوبی ممبئی کے پوش علاقے الٹا ماؤنٹ روڈ میں واقع 27 منزلہ نجی اپارٹمنٹ کی عمارت 568 فٹ بلند ہے اور اس کی قیمت دو ارب ڈالر ہے۔

عمارت میں تین ہیلی پیڈ، 168 کاروں کا گیراج، متعدد سوئمنگ پول، چار منزلوں پر انرجی سیوئنگ گارڈنز، ایک 50 نشستوں والا مووی تھیٹر اور ایک فٹنس سنٹر بھی موجود ہے۔

امبانی خاندان کے پاس مغربی ریاست گجرات کے جوناگڑھ ضلع کے علاقے چوڑواد میں ایک 100 سال پرانی آبائی حویلی بھی ہے جہاں ریلائنس کے بانی دھیرو بھائی امبانی پلے بڑھے تھے۔

1.2 ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس گھر کو کئی سالوں میں متعدد بار بحال اور مرمت کیا گیا ہے اور اس کے کچھ حصے سیاحوں کے لیے بھی کھولے گئے ہیں۔

دبئی میں مکیش امبانی پام جمیرہ جزیرے پر ایک بیچ ولا کے مالک ہیں جسے انہوں نے اگست 2022 میں آٹھ کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ یہ ولا، جو اننت کو تحفے میں دیا گیا تھا، تین ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں 10 بیڈروم اور 70 میٹر لمبا نجی ساحل ہے۔

2021 میں مکیش امبانی کو مقامی کمیونٹی کے غصے کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بکنگھم شائر میں سٹوک پارک خریدا جو اس وقت ایک مشہور گالف اور کنٹری کلب تھا اور اسے تزئین و آرائش کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

اس مشہور جگہ کو جیمز بانڈ کی دو فلموں گولڈ فنگر اور ٹومارو نیور ڈائز، ایشوریا رائے کی فلم برائیڈ اینڈ پریجوڈس اور نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز دی کراؤن میں بھی دکھایا گیا ہے۔

سٹوک پارک، جو کبھی ملکہ الزبتھ اول کی ملکیت تھا، کو پانچ کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ میں خریدا گیا تھا۔ ۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقامی کونسل کی جانب سے اس بات کے خدشات اٹھائے جانے کے بعد کہ مجوزہ تزئین و آرائش مبینہ طور پر غیر قانونی ہیں اور امبانی لیز ہولڈ کی شرائط کا احترام نہیں کر رہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک کمرشل پراپرٹی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انتظامیہ نے کہا کہ اس اسٹیٹ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا اور اسے نئے کلب ہاؤس اور ایک بہتر گولف کورس کے ساتھ ایک سیون سٹار ہوٹل میں تبدیل کردیا جائے گا۔

2022 میں مکیش امبانی نے نیویارک شہر کے مینڈارن اورینٹل ہوٹلز میں 73.4 فیصد کا کنٹرولنگ حصص 98.2 میلن ڈالر میں خریدے۔

248 کمروں پر مشتمل ہوٹل، جس میں ایک جدید ترین فٹنس سینٹر اور 75 فٹ لیپ پول ہے جہاں سے دریائے ہڈسن نظر آتا ہے، ہالی ووڈ کے سٹارز اور ارب پتی شخصیات کا پہلا انتخاب ہے۔

ریلائنس کے دوسرے کون سے اثاثے ہیں؟

ریلائنس انڈسٹریز نے 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ممبئی انڈینز کو 10 کروڑ 12 لاکھ ڈالر میں خریدا۔

2017 میں یہ ٹیم برانڈ ویلیو میں 10 کروڑ ڈالر کو عبور کرنے والی پہلی آئی پی ایل فرنچائز بن گئی اور فوربز کے مطابق اس ٹیم کی موجودہ قیمت 1.3 ارب ڈالر ہے۔

کمپنی کے پاس ممبئی انڈینز کی خواتین کی ٹیم بھی ہے جو ویمنز پریمیئر لیگ میں کھیلتی ہے۔

دیگر ملکیتی ٹیموں میں ایم آئی کیپ ٹاؤن ٹیم جو جنوبی افریقہ میں ایس اے 20 لیگ کا حصہ ہے، ایم آئی ایمریٹس جو متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لیتی ہے اور میجر لیگ کرکٹ کی فرنچائز ایم آئی نیو یارک شامل ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا