وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے فوراً بعد ہی وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبدیلیاں کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ملیحہ لودھی نے انڈپینڈنٹ اردو کو اس بات کی تصدیق کی۔ تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی نے یہ عہدہ چھوڑنے کی خود سفارش کی تھی۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو ایک بار مرتبہ پھر اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقبل مندوب تعینات کر دیا گیا ہے۔
ملیحہ لودھی اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ میں پاکستانی کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف تینوں کے دور میں امریکہ، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد ان کے حالیہ امریکی دورے کو حکومت کی جانب سے ’زبردست دورہ‘ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ایسے میں اس دورے کے تمام انتظامات کرنے والی ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کرنے پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔
Thank you. Am humbled I will convey your message to my team here https://t.co/73ae8zfgPO
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) September 30, 2019
اب سے کوئی 12 گھنٹے پہلے تک ملیحہ لودھی ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سے مبارک باد وصول کر رہی تھیں اور مبارک باد کے پیغامات کو اپنی ٹیم تک پہنچانے کا کہہ رہی تھیں۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ملیحہ لودھی اور اقوام متحدہ میں ان کی ٹیم کو عمران خان کے زبردست دورے کے انتظامات کرنے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔ یہ وہ ٹیم ورک تھا جس کی وجہ سے اتنی بڑی کامیابی اور تعریف ملی۔‘
ملحیہ لودھی کے علاوہ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کے سفیر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پیانگیانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
خلیل احمد ہاشمی ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ کی اقوام متحدہ جنیوا میں بطور پاکستان کے مستقل مندوب تعیناتی کی گئی ہے جبکہ ٹورینٹو میں پاکستانی سفارت خانے کے کونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نیامی، نجر میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور احسن کے کے وگن کو اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے ان کے علاوہ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
ملیحہ لودھی نے ایک ٹیویٹ میں اپنے چارہ سالہ دور کو ایک اعزاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ’ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ چار سال سے زیادہ وقت تک ایسا کرنے کے لیے موقع دیئے جانے کی شکر گزار ہوں۔ دنیا کے سب سے اہم کثیرالجہتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔ میں نے وزیر اعظم کے کامیاب دورے کے بعد آگے بڑھنے کا ارادہ کیا تھا۔‘
It has been an honour to serve the country & am grateful for the opportunity to do so for over four years. Representing Pakistan at the world’s most important multilateral forum was a great privilege. I had planned to move on after UNGA following a successful visit by the PM -1
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) September 30, 2019
اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کے چار سال کے دوران ملیحہ کے گرد بھی کئی تنازعات نے جنم لیا۔ ان میں ان کا ایک تقریر میں کشمیر سے متعلق غلط تصویر کا دکھانا اور حالیہ دنوں میں برطانوی وزیر اعظم کو وزیر خارجہ لکھنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اس دورے میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ آرام دے دکھائی نہیں دیں۔ ایک مقام پر جب وزیر خارجہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وہ وہ اسے چھوڑ کر چلی گئیں۔