یوٹیوب بہت جلد صارفین کو اس وقت بھی اشتہارات دکھانا شروع کر رہا ہے، جب وہ ویڈیوز نہیں دیکھ رہے ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جب ناظرین کسی ویڈیو کو درمیان میں روکیں گے تو ’پاز ایڈ‘ دکھائے جائیں گے۔
ایسے اشتہارات غیر متحرک تصاویر ہیں، جو ویڈیو کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں۔ کچھ اشتہارات خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ رکی ہوئی ویڈیو کے ساتھ دکھائے جا رہے ہیں، جیسے ڈنکن ڈونٹس کے ایک اشتہار میں کہا گیا: ’یہ شو رکا ہو سکتا ہے، لیکن آپ کی بھوک نہیں۔‘
یوٹیوب طویل عرصے سے متنبہ کر رہا ہے کہ جب ویڈیوز روک دی جاتی ہیں تو وہ اشتہارات دکھانے پر غور کر رہا ہے۔
گذشتہ سال اس نے منتخب اشتہار دہندگان کے ساتھ اس کا تجربہ شروع کیا۔
لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ اشتہار دینے والوں اور ناظرین دونوں نے اس پر اچھا رد عمل دیا ہے– اور یہ کہ وہ سب کو نظر آئیں گے۔
یوٹیوب کے ایک ترجمان نے ٹیکنالوجی کی خبریں دینے والی امریکی ویب سائٹ دی ورج کو بتایا کہ ’چونکہ ہمیں اشتہار دینے والے اور ناظرین کا اچھا رد عمل ملا ہے، اس کے بعد سے ہم نے تمام اشتہار دہندگان کے لیے پاز ایڈ بڑے پیمانے پر شروع کر دیے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کمپنی نے تجویز دی ہے کہ وقفے کے اشتہارات صارفین کو مارکیٹنگ دکھانے کا ایک کم خلل ڈالنے والا طریقہ ہے۔
لیکن اس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ عام اشتہارات – جیسے وہ جو ویڈیوز دیکھنے سے پہلے اور دوران نظر آتے ہیں– واقعی میں کم دکھائی دیں گے۔
یوٹیوب اپنی ویڈیوز کے درمیان اشتہارات کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے اس کے صارفین کو مزید منافع ملے۔
اس نے یوٹیوب پریمیم کو اپنانے کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے، جو ایک مقبول پیشکش ہے، جس کی مدد سے اس پلیٹ فارم سے اشتہارات ہٹائے جا سکتے ہیں۔
© The Independent