مور کے گوشت سے تیار ہونے والے کھانے کی ترکیب ویڈیو میں شیئر کرنے پر انڈین یوٹیوبر قانونی مشکل کا شکار ہو گئے۔ مور انڈیا کا قومی پرندہ ہے۔
ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کدم پرنائے کمار جن کے دو لاکھ 77 ہزار سبسکرائبرز ہیں، کے خلاف مور کے شکار اور اسے مارنے سے بچانے کے لیے متعلقہ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کھانے کی ترکیب کی ویڈیوز پر عام طور پر انہیں پانچ سے ایک ہزار ویوز ملتے ہیں۔
کمار پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’مور کا روائتی سالن‘ کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کی۔
ضلع راجنہ سرسیلا کے سپرانٹنڈنٹ آف پولیس اکھل مہاجن نے کہا کہ ’متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان (مذکورہ یوٹیوبر) کے خلاف اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ان (کمار) کا ریمانڈ بھی لیا جائے گا۔‘
جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے دعویٰ کیا کہ کمار اپنے چینل پر اکثر اسی طرح کی ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق معاملے کی جانچ کرنے والے عہدے داروں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے یوٹیوبر کے گاؤں جا کر انہیں تحفظ جنگلی حیات ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔
ان کے گھر سے ملنے والے گوشت کا ایک نمونہ فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈیا میں مور کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ انڈین مور، پرندوں کا وہ گروپ ہے جس میں نر مور بھی شامل ہیں۔ انڈیا میں مور کو قومی پرندے کی حیثیت سے قانون کے تحت اعلی ترین سطح کا تحفظ حاصل ہے۔ پرندے کا شکار، اسے مارنا یا پکڑنا سختی سے ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو کم از کم تین سال قید اور زیادہ سے زیادہ سات سال تک قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ مور کے گوشت کی ڈش کے معاملے میں کسی کو گرفتار کیا گیا۔
جون میں تلنگانہ کے ضلع وکرم آباد کے دو کسانوں کو مبینہ طور پر مور کھانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کھلے میدان میں مور کے پر ملنے پر حکام کو اطلاع دی تاہم وہ مور نہیں تھا۔ مانا گیا کہ مور کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جس کے بعد دو کاشت کار اسے وہاں سے لے گئے۔
2023 میں اوڈیشہ میں تین مزدوروں کو مور کا شکار کرنے اور اس کا گوشت کھانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر پیشہ ور شکاریوں کو گرفتار کرنے کے لیے اینٹوں کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ یہ شکاری پرندوں اور دوسرے جانوروں کا شکار کرنے کے لیے جال لگاتے تھے۔
حکام نے تین لوگوں کے قبضے سے پھندوں اور جال سمیت مور کا ڈیڑھ کلو گوشت اور پر برآمد کیے۔
© The Independent