صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ڈاکٹر فرزانہ نائیک کو ہلال احمر پاکستان (ریڈ کریسنٹ سوسائٹی) کی نئی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔
ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق انہیں تین سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل، وہ ہلالِ احمر سندھ کی چیئرپرسن اور ہلالِ احمر پاکستان کے منیجنگ بورڈ کی رکن بھی رہی ہیں۔
ڈاکٹر فرزانہ نائک انسانی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہلال احمر کی جاری سرگرمیوں کو شفاف اور نئے انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انسانی خدمت کے اس قومی ادارے کی 18ویں سربراہ مقرر ہونے پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اسے ایک بڑا اعزاز سے تعبیر کیا۔ ’یہ معزز عہدہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے اور میں PRCS کی اقدار اور انسانیت کے مشن کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔‘
انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بقول ان کے انہیں اس اہم عہدے پر فائز کیا۔ ’معزز صدر، میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے ہلال احمر کے ساتھ مسلسل تعاون اور شمولیت کی جو ملک بھر میں انسانی ہمدردی کے کام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔‘
ڈاکٹر فرزانہ کا کہنا تھا کہ اس سفر کا آغاز کرتے ہوئے وہ اس ادارے کی میراث کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہم پاکستان بھر میں آفات کے ردعمل، صحت کی خدمات، اور کمیونٹی کے نمٹنے کے محاذ پر رہیں۔ ہمارے وقف رضاکاروں، عملے، اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر، ہم حلال احمر تحریک کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے اور پاکستان بھر میں ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے انتھک محنت کریں گے۔‘