سوئس پولیس نے دو ایسے کتوں کو بازیاب کروایا ہے جنہیں آٹھ لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ سے زائد تاوان کے بدلے اغوا کیا گیا تھا۔
زیورخ حکام نے بتایا کہ بولونکا نسل کے یہ کتے زیورخ کے قریب شلیرن قصبے میں 59 سالہ شخص کے گھر سے اس وقت اغوا کیے گئے جب مالک گھر پر موجود نہیں تھا۔ جب مالک گھر واپس آیا تو انہیں ایک تاوان کا نوٹ ملا، جس میں کتوں کی واپسی کے بدلے 10 لاکھ سوئس فرانک (پاؤنڈ 880,000) کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس پر پریشان حال مالک نے فوری طور پر زیورخ پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد ایک تفتیش اور ہفتہ بھر جاری رہنے والی تلاش کا آغاز ہوا۔
30 سالہ نارویجن مشتبہ شخص، جو اس اغوا میں ملوث سمجھا جا رہا ہے، زیورخ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایک اور 38 سالہ مشتبہ شخص کو بھی پولینڈ پولیس کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔
یہ کتے جمعے کو بحفاظت ان کے مالک کو واپس کر دیے گئے۔ بولونکا، جو کہ ایک روسی نسل کے چھوٹے قد کے کتے ہوتے ہیں، عام طور پر1,200 پاؤنڈ سے 2,300 پاؤنڈ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
30 سالہ مشتبہ شخص حراست میں ہے جبکہ 38 سالہ ملزم کے خلاف پولینڈ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
تحقیقات تاحال جاری ہیں اور ابھی تک کسی بھی ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں برطانیہ میں ایک جوڑا اپنے چوری شدہ لیبراڈور کتے سے تقریباً 10 سال بعد دوبارہ ملا۔
ڈیزی نامی یہ کتا نومبر 2017 میں ریتا اور فلپ پوٹر کے صحن سے چوری ہو گیا تھا۔ اس کے بعد طویل تلاش کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر مہم اور حکومت سے پالتو جانوروں کی چوری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست بھی شامل تھی۔ یہ تلاش بالآخر آر ایس پی سی اے (RSPCA) کی مدد سے ایک خوشگوار انجام کو پہنچی۔
ڈیزی، جو اب 13 سال کا ہو چکا ہے، کو 200 میل دور سومرسیٹ میں ایک آر ایس پی سی اے انسپکٹر نے معمول کی تحقیقات کے دوران تلاش کیا۔
© The Independent