پاکستان انڈیا کشیدگی: انڈین نیوی کا اسرائیلی تعاون سے بنے میزائل کا تجربہ

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد انڈین نیوی نے ‘آئی این ایس سورت’ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

11 جنوری 2025 کو لی گئی اس تصویر میں انڈین بحریہ کے جدید جنگی جہاز آئی این ایس سورت پر عملے کے ارکان کو ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ پر دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو/اے ایف پی)

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے ’دہشت گردی‘ کے واقعے کے بعد انڈین میڈیا کے مطابق انڈین نیوی نے بحیرہ عرب میں اسرائیل کے تعاون سے تیار کردہ ’آئی این ایس سورت‘ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین بحریہ نے جمعرات کو ’جدید ترین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر‘ آئی این ایس سورت نے زمین سے ہوا میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا ’کامیاب‘ تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ کے مطابق میزائل کا بحیرہ عرب میں ایک سمندر کی سطح کے قریب پرواز کرنے والے ایک ہدف کو نشانہ بنایا۔

آئی این ایس سورت انڈین بحریہ کا وشاکھا پٹنم کلاس کا چوتھا سٹیلتھ ڈسٹرائر ہے جسے جنوری 2025 میں باضابطہ طور پر بحری بیڑے میں شامل کیا گیا۔

 یہ جنگی جہاز 75  فیصد مقامی ساختہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت، براہموس اور بارک-8 میزائلز اور جدید ریڈار سسٹمز نصب ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا