انڈیا نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے اپنے تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
عالمی سطح پر بعض ممالک ہائپرسونک ہتھیار بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جیسا کہ انڈیا، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
ہائپر سونل میزائل تیار کرنے والے ممالک کی فہرست میں چین، روس اور امریکہ بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ انڈین میزائل، جو ریاستی ادارے دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور صنعتی شراکت داروں کے ذریعے تیار کیا گیا، 1500 کلومیٹر (930 میل) سے زیادہ فاصلے تک پے لوڈ لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘
اس کا مزید کہنا ہے کہ ’پرواز کے ڈیٹا نے... کامیاب اختتامی نقل و حرکت اور ہدف پر انتہائی درستگی کے ساتھ پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ ہفتے کو ریاست اڑیسہ کے مشرقی ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرہ سے کیا گیا۔
انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس تجربے کو ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس سے انڈیا ایسی اہم اور جدید ٹیکنالوجیز رکھنے والے ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہو گیا ہے۔