ثقافت میں دلچسپی جو پاکستانی ٹور گائیڈ اور اطالوی خاتون کی شادی کی وجہ بنی

عدنان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جن کا نام قبول اسلام کے بعد نورالعین رکھا گیا گلگت بلتستان کی ثقافت میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی یہاں زندگی کافی آسان رہے گی۔

سکردو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری اور اٹلی کی خاتون فیس بک پر فرینڈ بننے کے بعد اب ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے ہیں۔

سکردو کے عدنان سیلم اور اٹلی سے تعلق رکھنے والی مارٹا گندینی کے درمیان 2021 میں فیس بک پر دوستی ہوئی جو ازدواجی بندھن میں تبدیل ہو گئی۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والی ریسرچر نے سکردو کے رہائشی عدنان سلیم سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا اور ان سے شادی کی۔

مارٹا نے جو ایک تعلیم یافتہ اور تحقیق سے وابستہ اطالوی خاتون ہیں، نہ صرف اپنے شوہر عدنان بلکہ پاکستان اور اسلام کو بھی کھلے دل سے قبول کر چکی ہیں۔

عدنان سلیم گلگت بلتستان میں ایک لائسنس ٹور گائیڈ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشے کی وجہ سے ہر نقافت کا مطالعہ کرتے ہیں۔

’میں ہر ثقافت میں فلچسپی لیتا ہوں اور اس کا مطالعہ کرتا ہوں۔‘

عدنان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جن کا نام قبول اسلام کے بعد نورالعین رکھا گیا گلگت بلتستان کی ثقافت میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی یہاں زندگی کافی آسان رہے گی۔

نورالعین کا کہنا ہے کہ ’میں یہاں بہت آرام سے ہوں، یہاں مناظر بہت دلکش ہیں، لوگ بہت مہربان، پیار کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کے دلوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اسی لیے میں کسی دوسرے ملک کے لڑکے سے شادی کر پائی۔‘

نور العین نے بتایا کہ وہ ایک سکول میں کچن مینیجر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور ان کی زندگی اچھی چل رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین