کہتے ہیں کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان ڈاکٹر سے دور رہتا ہے اور اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش بھی نہیں۔
سرزمینِ پاکستان پر ویسے تو مختلف اقسام کے سیب پیدا ہوتے ہیں لیکن اس خصوصی وی لاگ میں جلیلہ حیدر بلوچستان کے علاقے زیارت سے سپلائی ہونے والے سیب ’تور کولو‘ کی خصوصیات بیان کر رہی ہیں۔
جلیلہ کے مطابق یہ سیب بہت رسیلا ہے، زیادہ میٹھا نہیں ہے اور اس میں تھوڑی سی کھٹاس بھی شامل ہے۔
ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اس سیزن میں یہاں آئیں اور یہ سیب نہ لے کر جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ آپ ڈاکٹر کو دعوت دے رہے ہیں۔