کاک پٹ میں خاتون مسافر: معاملہ وائرل، پائلٹ پر پابندی

ائیر گوئیلن کے بیان کے مطابق ’مسافروں کی حفاظت ائیرگوئیلن کی ترجیح ہے۔ ہم کسی بھی نامناسب اورغیر پیشہ ورانہ اقدام جو خطرے کا باعث بن سکتا ہو کو برداشت نہیں کرتے۔‘

پرواز کے دوران ڈیوٹی پر موجود عملے کے باقی افراد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔(پکسابے)

چین میں خاتون کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بعد تصویر وائرل ہونے پر پائلٹ پر عمر بھر کے لیے جہاز اڑانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تصویر میں خاتون مسافرکو پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھے امن کا نشان بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر بہت بار شئیر کیا گیا ہے۔ تصویر کی ساتھ موجود پیغام میں لکھا تھا ’ پائلٹ کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں۔‘

یہ تصویر ائیر گوئیلن کی پرواز پر چار جنوری کو لی گئی تھی لیکن حال ہی میں اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ائیرلائن نے پائلٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پائلٹ کا نام نہیں بتایا گیا لیکن ان کا جہاز اڑانے کا لائسنس مستقل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق پائلٹ نے کاک پٹ میں غیر متعلقہ فرد کو داخل ہونے کی اجازت دے کر چین میں سول ایوی ایشن کے فضائی ضوابط (سی اے اے سی) کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی میڈیا کے مطاق چین کے ماہرین ہوا بازی کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تصویر دوران پرواز لی گئی ہے۔

پرواز کے دوران ڈیوٹی پر موجود عملے کے باقی افراد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ائیر گوئیلن کے بیان کے مطابق ’مسافروں کی حفاظت ائیرگوئیلن کی ترجیح ہے۔ ہم کسی بھی نامناسب اورغیر پیشہ ورانہ اقدام جو خطرے کا باعث بن سکتا ہو کو برداشت نہیں کرتے۔‘

گذشتہ سال ایزی جیٹ نے بھی دوران پرواز پائلٹ کی رقص کرتے وڈیو سامنے آنے پر معاملے کی چھان بین کی تھی۔

سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی پوسٹ کے مطابق کو پائلٹ کو کاغذوں پر کچھ لکھتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ جہاز خودکار نظام کے تحت اڑ رہا تھا۔ جب پائلٹ کو اندازہ ہوا کہ ان کی وڈیو بنائی جا رہی ہے تو انہوں نے ’رقص‘ کرنا شروع کر دیا ان کی فون سکرین پر موجود اینی میٹڈ الو بھی گانا گاتا دکھائی دے رہا تھا۔

میچل کاسٹیلوکی نامی پائلٹ نے یہ وڈیو سنپ چیٹ پر ’ناچتے ہوئے پائلٹ‘ کے نام سے پوسٹ کی۔ اس پوسٹ کے ساتھ ’خود کار پرواز کرتے جہاز میں پائلٹ کا رقص‘ کے الفاظ درج تھے۔

یہ وڈیو کچھ لمحات کے لیے ہی بنائی گئی تھی اس دوران جہاز خود کار طور پر پرواز کر رہا تھا اور پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں کی حفاظت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا تھا۔

دی انڈپینڈنٹ کو فراہم کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق ایزی جیٹ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی موقعے پر مسافروں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا لیکن یہ ایزی جیٹ کی جانب سے اپنے پائلٹس سے امید کیے جانے والے بلند معیار کے مطابق نہیں تھا۔ یہ قابل قبول نہیں اور ان ہزاروں پیشہ ورانہ پائلٹس کی نمائندگی نہیں کرتا جو ائیر لائن میں کام کرتے ہیں۔ ہم ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور انضباطی کارروائی کے طور پر پائلٹ کو معطل کر دیا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل