مصباح اپنے بولنگ اٹیک سے مطمئن

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے برسبین میں کھیلے گا۔

(اے ایف پی)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ برسبین سے قبل پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے اس بات کو غلط قرار دیا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک کمزور ہے اور آسٹریلیا کو دو دفعہ آؤٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تیز بالرز اچھی فارم میں ہیں اور آئیڈیل بالنگ کنڈیشنز میں زبردست کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انھوں نے نسیم شاہ کو مستقبل کا عظیم بالر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں صرف اسپیڈ ہی نہیں بلکہ لائن اور لینتھ کی صلاحیت بھی ہے انھوں نے کہا کہ جتنا دباؤ ہم پر ہے اتنا ہی آسٹریلیا پر بھی ہے اور اسٹیو اسمتھ اور پاکستانی تیز بالرز کا مقابلہ قابل دید ہوگا انھوں نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں کو آسٹریلین میڈیا سے منوالیا ہے اور اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین اطمینان رکھیں ہم بھرپور کارکردگی دکھائیں گے اور ہمارے پاس یہ قیمتی موقع ہے کہ آسٹریلیا کو ہراکر تاریخ رقم کردیں۔ 

مصباح کے یہ دعوے کتنے سچ ثابت ہوں گے یہ تو اگلے دنوں میں پتہ چل جائے گا لیکن پاکستان کی بالنگ جس طرح آخری ٹور میچ میں کمزور بیٹنگ کو آؤٹ کرنے میں ناکام نظر آئی اس سے سوالات اٹھے تھے۔ محمد عباس کی کارکردگی خاص طور پر واجبی تھی اس لیے ممکن ہے انھیں ڈراپ کرکے نسیم شاہ کو کھلایا جائے جن پر آسٹریلین میڈیا نے تو نظریں جما رکھی ہیں مگر آسٹریلین بیٹسمین بھی تعریفیں کررہے ہیں۔ جب کہ کچھ حلقوں کاخیال ہے کہ نسیم شاہ کو جلد بازی میں دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کے سامنے نہ کھلایا جائے بلکہ پہلے ان کو ذہنی مضبوط کیا جائے۔

پاکستان برسبین ٹیسٹ کے بعد ایڈلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ