برفانی ریچھ کو فوجی نام دینے والے کی تلاش جاری

اتنے بڑے حجم میں لکھے گئے الفاظ قطبی ریچھ کے چھپنے اور شکار کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

(دی سائبیرین ٹائمز)

ماہرین اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ قطبی ریچھ کے ایک جانب ’ ٹی 34‘ کیوں لکھا ہوا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قطب شمالی کے روسی علاقے میں ایک جانور سست روی سے چل رہا ہے جس کی ایک جانب سوویت دور کے مشہور ٹینک کا ماڈل لکھا ہوا ہے۔

ماہرین جنگلات نے تنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے سائز میں لکھے گئے الفاظ قطبی ریچھ کے چھپنے اور شکار کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دی سائیبرین ٹائمز کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پرابلمز آف دا نارتھ کے محقق اناتولے کوشنیف نے ریا نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’ یہ درست اور واضح الفاظ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ریچھ کچھ وقت کے لیے بے ہوش رہا ہو گا۔ سائنسدان ایسا نہیں کر سکتے۔ ایسا کسی شخص نے مذاق کے طور پر کیا ہو گا۔‘

اناتولے کوشنیف کا کہنا ہے کہ امید ہے یہ رنگ ریچھ کی تیراکی کرنے کے بعد اتر جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے نمبر لکھنے کا یہ واقعہ نوایا زیملیا کے علاقے کے قریب پیش آیا ہو جہاں فروری سے ہی پچاس سے زائد قطبی ریچھوں کے قریبی گاؤں دیہات میں گھس آنے کے بعد سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔

اناتولے کے مطابق ’نوایا زیلمیا کے علاقے میں مسائل کے بعد ہو سکتا ہے علاقے کے لوگوں نے آنے والے سردیوں میں ریچھوں کو پکڑنے اور سست کرنے کے لیے یہ اقدامات لیے ہوں۔‘

یہ وڈیو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے رکن سرگئی کاورے نے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے یہ وڈیو کہاں بنائی گئی ہے۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ اگر یہ فوجی نام رکھنے کا کوئی طریقہ ہے تو یہ ہماری تاریخ کے لیے ہتک کا اظہار ہے۔‘

قطبی ریچھوں کو تعداد کم ہونے کے باعث سرکاری طور پر ’غیر محفوظ‘ جانور قرار دیا جا چکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات