راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن بھی خراب موسم کا شکار ہو گیا۔
اس میچ سے ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ تو بحال ہوگئی لیکن بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اب تک مہمان ٹیم کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوسکی۔
بارش اور گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے آج کھیل سرے سے شروع ہی نہیں ہوا اور دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں واقعے اپنے ہوٹلوں میں موجود رہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آج بھی میدان کا عملہ پچ کوررز پر موجود پانی صاف کرتا رہا، لیکن آبر آلود موسم اور خراب روشنی کو دیکھتے ہوئے امپائرز نے کھیل ختم کر دیا۔
بدھ کو کھیل کے پہلے دن 68.1 اورز، جمعرات اور جمعے کو بالترتیب 18.2 اور 5.2 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔
سری لنکا نے اب تک پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر 282 رنز بنائے ہیں۔ دھنن جایا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا چھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کے نسیم شاہ 83-2 اور شاہین شاہ آفریدی 58-2 کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا۔