پاکستان کے آئین کو معطل کرنے پر خصوصی عدالت سے موت کی سزا پانے والے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کے خلاف فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف دائر درخواست (مقدمہ) ہی نہایت فرسودہ اور غلط تھی، اور اس کا مقصد ان کے موکل کو نشانہ بنانا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس فار آل فورم کے صدر کی حیثیت سے ان کے پاس کافی وسائل ہیں اور وہ ان لوگوں کو قانونی طور پر نہیں چھوڑیں گے اور ان کے خلاف قانونی ایکشن لیں گے۔
تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کس کے خلاف ایکشن لیں گے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سنگین غداری کا مقدمہ سننے کے لیے تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) مشرف کو 2007 میں آئین کی معطلی اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو نظر بند کرنے کے پاداش میں سزائے موت سنائی۔