انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

انگلینڈ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ پلیئر آف دی میچ اور اوپنر ایمی جونز پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

مڈل آرڈر بیٹر جویریہ خان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اس دوران ان کا ساتھ نبھانے کے لیے کوئی دوسری بیٹر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکی۔ جویریہ خان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی (پی سی بی)

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کر لی۔

انگلینڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ جواب میں قومی خواتین کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بنا سکی۔

کنرارا اوول ملائیشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اکتیس کے سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کپتان ہیتھر نائٹ اور ایمی جونز نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ہیتھر نائٹ 43 اور ایمی جونز 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اختتامی اوورز میں فرین ولسن اور ٹیمی بیماؤنٹ کے جارحانہ کھیل کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

171 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کی اوپنرز ایک بار پھر متاثرکن کھیل کا مظاہر ہ کرنے میں ناکام رہیں اورمحض 29 رنز پردونوں بیٹرز پویلین واپس لوٹ گئیں۔ مڈل آرڈر بیٹر جویریہ خان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اس دوران ان کا ساتھ نبھانے کے لیے کوئی دوسری بیٹر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکی۔ جویریہ خان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

وکٹ کیپر بیٹرسدرہ نواز نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکیں۔ وہ سات گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ قومی خواتین ٹیم نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین اور شرب سول نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ پلیئر آف دی میچ اور اوپنر ایمی جونز پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ