کچھ عرصہ قبل ڈینگی مچھر سے پھیلی بیماریوں اور حال میں ہی پاکستان کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں کے بعد پاکستانی عوام آج کل کرونا وائرس سے پریشان نظر آتی ہے۔
صابر نذر نے اپنے ہفتہ وار خاکے میں اس موضوع کو چنا ہے۔
ڈینگی اور ٹڈی دل سے گرا ،کرونا وائرس میں اٹکا (29-2-20)
مودی کو یہ بھرم تھا کہ میرے پاس ٹرمپ ہے(26-2-2020)
استعفوں کا موسم (2020-02-22)
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر رہ پائے گا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے نریندر مودی کی پھرتیاں
ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کے دورے پر آئیں گے۔ اس دو روزہ دورے کے دوران وہ دلی اور گجرات بھی جائیں گے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ یہ عین ویسا ہی ہو گا جیسا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال امریکہ میں ہوا تھا۔
اس ویلکم کے لیے ہیوسٹن میں ’ہاؤڈی مودی‘ کی طرز پر منعقد ہوئے پروگرام کی طرح احمد آباد میں ’کیم چھو ٹرمپ‘ پروگرام منعقد ہو گا۔ (2020-02-15)
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات: پھر کیا ہونے والا ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بحالی یا نجکاری کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
13 فروری تک جاری رہنے والے ان مذاکرات پر صابر نذر کی تصویری تبصرہ ملاحظہ کیجیے۔ (2020-02-12)
چرس سے دوا بنانے کے دعوے اور مستقبل کے نشئی
گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لوگوں سے پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون جلا دی جاتی ہے، دنیا کے دیگر ملک منشیات سے دوائیں بناتے ہیں۔ فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی چرس اور افیون کے تیل کے فوائد گنواتے ہوئے اسے دیگر ممالک کو برآمد کرنے کی حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اِس وقت تھوڑا سا گوگل پر سرچ کرلیں تو اس کی عالمی مارکیٹ میں قانونی تجارت 4 بلین ڈالر سے اوپر ہے جو کہ صرف امریکہ میں ایک بلین ڈالر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے ملکی برآمدات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان برآمدات بڑھانے کی کوشش کی کررہا ہے، قانونی طور پر بھنگ کا تیل بیچا جاسکتا ہے تو اس میں برائی نہیں سمجھتا۔(2020-02-08)
پاکستانی معیشت کا ٹوٹا گھڑا اور حفیظ شیخ کے کنکر۔ (2-2-2020)