وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کل پاکستانی سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے سوموار کی شب ایک دلچسپ فلمی سٹائل پوسٹر ٹویٹ کیا جس میں ان کی اور بظاہر وزیر اعظم کی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصاویر پینٹ کی گئی تھیں۔ وہ ٹویٹ آج ان کے اکاؤنٹ سے غائب ہے۔
مبینہ طور پہ ٹوئٹر صارفین کے اعتراضات کے بعد وہ یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔
جمائما نے اس ٹویٹ میں لکھا تھا: ’کون لالی وڈ کے پوسٹر پسند نہیں کرتا؟ آج لاہور میں ایک دوست کی اس پر نظر پڑی ۔۔۔ اس کا عنوان ہے تُو نے کیسا کالا جادو کیا؟‘
جمائما کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھانت بھانت کے تبصرے کرنا شروع ہوگئے اور منگل کو ’جمائما‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
کامو خان نامی صارف نے عمران خان اور جمائما کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہا ہا ہا۔۔ قابل عزت خاتون (اصل میں) یہ محبت کا جادو ہے۔ کیا آپ اب تک عمران خان کی محبت میں گرفتار ہیں؟‘
Hahaha respected lady its a magic of love...do you still love Imran khan..?
— کامو خان (@Khankamoo) February 18, 2020
Would you like to see again our prince with such a loving eye..? pic.twitter.com/xQIwmJRHtS
مسلم لیگ ن کے ایک کارکن نے لکھا: ’جمائما بی بی کے ٹویٹ کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ انصافی اب مخالفین سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ بشریٰ بی بی کو سیاست میں نہ گھسیٹیں یا انہیں جادوگرنی یا بلا کہیں۔ یا تو جمائما بی بی کو یہ پوسٹ کرنے پر ان کی مذمت کریں یا ہمیشہ کے لیے خاموشی اختیار کر لیں۔‘
After Jemima bibi tweeted this I believe Insafians now can’t ask opponents to not drag Bushra bibi into politics whatsoever or call her sorceress or blah blah
— Ch Husnain PMLN (Official) (@ChHusna68407095) February 18, 2020
Either condemn Jemima bibi for posting it or hold your peace forever pic.twitter.com/lxed15S6Wq
وکیل عائشہ اعجاز خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’جمائما نے ’پیرنی‘ پر تنقید کی ہے (اس کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے جوابات میں ’آپ اب بھی ہماری بھابھی ہیں‘، ’آپ بہت وفادار ہیں‘ اور ’ہم آپ کے مستحق نہیں ہیں‘ جیسے جملوں کی بھرمار کر دی۔ یہ مسخروں کا ٹولہ ہیں۔‘
Jemima takes a potshot at Peerni.
— Ayesha Ijaz Khan (@ayeshaijazkhan) February 18, 2020
Youthias flood her replies with “you still our bhabi,” you made great loyal,” “we don’t deserve you”.
What a servile bunch of buffoons.
’میمز بائے نبیل‘ ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں جمائما کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر کو جعلی قرار دے کر صارف نے پوسٹر کو فوٹو شاپ کر کے اس پر ریحام خان کو جادوگرنی کے روپ میں پیش کرتے ہوئے لکھا: ’اچھا میڈم، مجھے اصل (جادوگرنی) کی تصور پوسٹ کرنے دیجیے۔‘
Alright mam jemima
— Memes By Dr Nab (@MemesByNabeel) February 18, 2020
Let me post the original one pic.twitter.com/4O7BVC3rXp
جمائما گولڈ سمتھ برطانوی شہری ہیں اور ان کا تعلق لندن کے ایک متمول خاندان سے ہے۔ انہوں نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی تاہم نو سال کے بعد ان کے درمیان جون 2004 میں طلاق ہو گئی تھی۔
اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اکبر ایس بابر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا: ’اس بات کا دکھ کے ساتھ اعلان کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کے اور جمائما کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ طلاق کا فیصلہ دونوں کا مشترکہ ہے اور دونوں کے لیے نہایت ہی افسوسناک بھی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عمران خان کا بیان میں کہنا ہے کہ ’ان کا گھر اور مستقبل پاکستان میں ہے جب کہ جمائما نے پاکستان میں رہنے کی بڑی جدوجہد کی ہے تاہم میری سیاسی زندگی نے ان کی یہاں سکونت کو دشوار بنادیا۔‘
عمران خان نے جمائما سے علیحدگی کے بعد طویل عرصے تک شادی نہیں کی تاہم 10 سال بعد یعنی 2014 میں عمران خان نے اینکر پرسن ریحام خان سے شادی کی لیکن یہ شادی محض ایک برس ہی چل سکی۔
سابق کرکٹر نے شادیوں کی ہیٹ ٹرک 2018 میں اس وقت کی جب عام انتخابات سر پر تھے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے اپنی کامیابی کا سہرا بشریٰ بی بی کے سر سجایا تھا۔ میڈیا میں عمران خان کی تیسری اہلیہ کی روحانی طاقت کے حوالے سے کئی رپورٹ شائع ہو چکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی روحانیت پر اکثر میمز بھی سامنے آتے رہتے ہیں اور انہیں طنزیہ طور پر ’پیرنی‘ کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔