ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پہلے میچ میں پاکستان کی آٹھ وکٹوں سے فتح

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے اس میچ میں کامیابی حاصل کی۔(تصویر: اے ایف پی)

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے سلسلے میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ڈیانا بیگ اور ندا ڈار کی بہترین باؤلنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیم 28 رنز پر تین اہم وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر کا ساتھ دینے کے لیے شرمین کیمبل آئیں۔ دونوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی اور 63 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔ جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 35 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔

اس طرح پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے اس میچ میں کامیابی حاصل کی۔

جویریہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ