کرونا: گھروں میں محصور اطالوی یکجہتی کے گیت گانے لگے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اٹلی کے صوبے ٹسکینی کے شہر سیئنا کی ایک گلی کے لوگ مکانوں کی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر روایتی گیت گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو سکرین گریب میں لوگ اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور  بالکنیوں میں کھڑے نظر آرہے ہیں ۔

ایسے حالات میں جب کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں، اٹلی میں ایک گلی ایسی بھی ہے جہاں کے مکینوں نے یکجہتی کے اظہار کے لیے مل کر گیت گایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اٹلی کے صوبے ٹسکینی کے شہر سیئنا کی ایک گلی کے لوگ مکانوں کی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ان کے گانے کو انسانیت کا ’خوبصورت‘ عمل قرار دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیو کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے والے صارف نے لکھا: ’میرے آبائی شہر سیئنا کے لوگ ایک ویران گلی میں واقع اپنے گھروں میں کھڑے ہو کر ایک مقبول گیت گا رہے ہیں تاکہ اٹلی میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا دل کو گرما سکیں۔‘

اس گانے کا اطالوی زبان میں عنوان ہے’کینٹو ڈیلہ وربینہ‘ (’اور جب سیئنا سو رہا ہے‘)۔ یہ شہر میں مقبول ایک لوگ گیت ہے جو علاقائی فخر کے اظہار کے لیے مخصوص طور پر گایا جاتا ہے۔ گانے میں شہر کے مرکزی سکوائر ’ پیازا ڈیل کیمپو‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ گانا روایتی طور پر ان انتظامی علاقوں’کونٹریڈا‘کے لوگ گاتے ہیں جو قرون وسطیٰ میں فوجیوں کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے تھے۔ یہ علاقے بنانے کا مقصد سیئنا کو موجودہ اٹلی کے ایک اور شہر فلورنس کے غلبے سے آزاد رکھنا تھا۔

مخصوص برادری کے اس گیت نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی طور پر بہت متاثر کیا ہے۔ بعض صارفین نے اعتراف کیا کہ وہ یہ گیت سن کر رو پڑے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: ’گیت میں لوگ ٹوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ اس سانحے کے موقعے پر ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ یہ تمام عمل بے حد خوبصورت ہے۔‘

’یہ گانا اس مشکل وقت میں خاص طور پر یاد دلاتا ہے کہ انسانی روح ہمارے اندر امید کو زندہ رکھتی ہے۔ ہم اندھیرے میں بہترین انداز میں چمکتے ہیں۔ شکریہ سیئنا۔ تم نے مجھے خوش کر دیا۔‘

سوشل میڈیا کے ایک اور صارف نے کہا: ’اس گیت سے چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران بلند عمارتوں میں گائے جانے والے گیتوں کی یاد آتی ہے۔ ہمت سے کام لو اٹلی۔ میں آپ لوگوں کے لیے دعا گو ہوں۔‘

کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اٹلی میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد قرنطینہ (آئیسولیشن) میں ہیں۔ سپرمارکیٹوں اور ادویات کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 15 ہزار سے بڑھ گئی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا