سینیئر بیورو آفیشل 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں اہم معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو فروغ دینا ہے۔

ایرک میئر امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر افسر ہیں (فوٹو/ امریکی محکمہ خارجہ)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر آٹھ اپریل کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد آ رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر افسر ایرک میئر آٹھ سے 10 اپریل تک اسلام آباد میں ہوں گے۔

بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں اہم معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو فروغ دینا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایرک میئر کی قیادت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والا وفد پاکستان میں امریکی کاروباری اداروں کے لیے مواقع بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کو فروغ دینے کے لیے سینیئر پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ایس بی او میئر انسداد دہشت گردی پر ہمارے مسلسل تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سینیئر عہدیداروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 آٹھ اور نو اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں ہونے جا رہا ہے۔

اس فورم سے پاکستانی منرلز انویسٹمنٹ فورم کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزرا اور شخصیات خطاب کریں گے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’یہ ایونٹ حکومت کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو مائننگ کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے اور اس کی جیولوجی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔‘

بیان کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پاکستان کے مائننگ کے شعبے کے لیے ایک انقلابی موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ