یورپ کا واحد ملک جہاں لاک ڈاؤن نہیں

بیلاروس میں صدر نے عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کی خاطر ووڈکا شراب پینے اور بھاپ والے حمام میں نہانے کا مشورہ دیا ہے۔

بیلاروس یورپ کا واحد ملک ہے جہاں کرونا ( کورونا) وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا۔

یورپ کی اس آخری آمرانہ طرز حکومت میں پرہجوم مقامات پر کوئی پابندی عائد نہیں۔ صدر ایلگزینڈر لوکا شینکو نے خود ہاکی کھیل کر کرونا وائرس سے خوف زدہ عوام کو تسلی دینے کی کوشش کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ’جہاں دیکھیں بس قرنطینہ اور لاک ڈاؤن کی باتیں چل رہی ہیں، جیسے کہ کوئی کیک ہو۔ سب بند کرنا ہے تو آسان لیکن پھر ہم کھائیں گے کیا؟‘

صدر نے عوام کو وائرس سے بچنے کی خاطر ووڈکا شراب پینے اور بھاپ والے حمام میں نہانے کا بھی مشورہ دیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو ٹریکٹر چلانا چاہیے، ٹریکٹر سے سب کو شفا ملے گی۔ کھیتوں سے سب کو شفا ملے گی۔

بیلاروس میں اب تک کرونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 77 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 اموات ہوئی ہیں۔

بعض دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم ہے لیکن لوگ خود احتیاط کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو