قابل اعتراض جشن پر رونالڈو خطرے میں

اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف گول کرنے کے بعد قابل اعتراض انداز میں جشن منانے پر رونالڈو چیمپئنز ٹرافی کے کواٹر فائنلز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

اے ایف پی فوٹو

اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف گول کرنے کے بعد قابل اعتراض انداز میں جشن منانے پر کرسچیانو رونالڈو چیمپئنز ٹرافی کے کواٹر فائنلز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

اٹلیٹیکو کے خلاف اٹلی میں 12 مارچ کو کھیلے گئے راؤنڈ۔16 کے دوسرے لیگ میچ میں یوونٹس کے خسارے میں جانے کے باوجود رونالڈو نے حیران کن ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنے اطالوی کلب کو جتوا دیا۔

ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے بعد پرتگالی سٹار نے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب رخ کرتے ہوئے قابل اعتراض انداز میں جشن منایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یورپ میں فٹبال کی نگران یوئیفا نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یوئیفا کی انضباطی کمیٹی 21 مارچ کو اجلاس میں رونالڈو کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

تاہم، یوئیفا نے اٹلیٹیکو کے کوچ سیمونی پر ٹچ لائن پابندی کے بجائے 18 ہزار پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا ہے، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ رونالڈو کو ملتی جلتی سزا مل سکتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال