صوبہ سندھ کی دو ہندو لڑکیوں کو مبینہ طور پر زبردستی مسلمان کرکے دو مسلم نوجوانوں کے ساتھ شادی کروانے کے واقعے کا معاملہ اسلام آباد کی عدالت میں زیرِسماعت ہے۔
منگل کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں بہنوں کے شوہروں برکت علی اور صفدر علی نے موقف اختیار کیا کہ دونوں لڑکیوں نے ’مدد‘ کے لیے اُن سے رابطے کیے تھے۔