جدید ٹیکنالوجی کے دا گارمن انسٹیٹیوٹ نے نئی گھڑیاں متعارف کروائی ہیں جنہیں سورج کی روشنی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ مستقبل میں شمسی توانائی کھیلوں کی ٹیکنالوجی کا مستقبل بن سکتی ہے۔
دی انڈپینڈنٹ فارسی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں گارمن کی پہلی پروڈکٹ کا مقصد گھڑی کو چارج رکھنا ہے جس کا بالآخر مطلب یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنائی جانے والی گھڑیوں کو عام بجلی سے چارج کرنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔
گارمن کی سمارٹ گھڑیوں کی پہلی جنریشن گذشتہ سال اس کی فینکس گھڑیوں کے ساتھ متعارف کروائی گئی تھی لیکن یہ گھڑیاں فینکس کی بڑی قسم کی گھڑیوں میں شامل تھیں اور انہیں شمسی توانائی سے چارج کرنے کا مقصد صرف چارج بڑھانا تھا، ختم نہ ہونے والی طاقت دینا نہیں تھا۔
نئی گھڑیاں آگے کی طرف ایک قدم ہیں۔ گارمن کو امید ہے وہ شمسی توانائی کو اس طرح استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے کہ دو بارہ چارجنگ کے لیے اس کی ضرورت نہیں یا کبھی کبھار پڑے گی۔ اس طرح ایک خیال کے طور پر لوگوں کو ہمیشہ کے لیے ٹریک کیا جا سکے گا۔
نئی گھڑیوں میں مستقبل میں آنے والی چھوٹی فینکس گھڑیاں شامل ہیں جس کا مطلب ہے کہ فینکس گھڑیوں کے سب سے چھوٹے چھ ایس ماڈل میں شمسی توانائی سے چارجنگ کا سوفٹ ویئر موجود ہو گا۔
فینکس اپنی سمارٹ گھڑیوں کو شمسی توانائی سے چارجنگ کی سہولت سے آراستہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی کی ٹیکٹکس گھڑیوں میں شمسی توانائی سے چارجنگ کی سہولت موجود ہے، جو ایسی فوجی اور دوسرے استعمال کے لیے بنائی گئی ہیں جن میں زیادہ محفوظ ٹریکنگ اور ایک پائیدار خول کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لیکن گھڑیوں میں سب سے نمایاں شاید گارمن کی نئی 'انسٹنکٹ'گھڑی ہے جو سستی ہے اور اسے کھیلوں کے زیادہ عام مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر انسٹنکٹ کو صحیح طریقے سے چارج کیا جائے تو یہ خودکو ہمیشہ کے لیے چارج رکھ سکتی ہے۔
نئی گھڑیاں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جن میں بند کمرے میں سرفنگ اور کوہ پیمائی شامل ہے۔ گارمن انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ گھڑیوں میں نئی خصوصیات شامل کی ہیں تاکہ بیٹری ختم ہونے کے عمل کو کم کیا جا سکے یا صارف کو بیٹری مسلسل ریچارج کرنے سے ہونے والی اکتاہٹ سے بچایا جا سکے۔
اس کی بجائے شمسی توانائی سے چارجنگ کا مطلب یہ ہے کہ صارف جب کھیل کے ماحول میں ہو تو اسی سے توانائی حاصل کر لے۔ اس طرح بیٹری کی طاقت محفوظ رہتی ہے۔
آؤٹ ڈور پروڈکٹس کے لیے گارمن کے نائب صدر بریڈٹرنکل کہتے ہیں کہ کمپنی طویل عرصے سے شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑیاں بنانا چاہ رہی تھی لیکن اس طرح سے کی جانے والی چارجنگ کا دورانیہ اور مقدار کافی نہیں تھے۔
ٹرنکل کے مطابق مزید برآں شمسی ٹیکنالوجی نے گھڑیوں کی خوبصورتی کو کافی متاثر کیا ہے۔ اس لیے گارمن نے انتظار کیا وہ ایسی گھڑیاں بنا سکے جو شمسی توانائی کو مؤثر طور پر استعمال کر سکیں اور ان کی موٹائی زیادہ یا دوسری خامیاں پیدا نہ ہوں۔
© The Independent