تھائی لینڈ میں ایک چور کی انتہائی سوچ بچار کے بعد کی گئی چوری کی کوشش اس وقت بری طرح ناکام ہوگئی، جب وہ اسی جیولری شاپ میں پھنس گیا، جسے وہ لوٹنا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق چور چیانگ مائی کے ایک شاپنگ مال میں واقع یاوارات گولڈ شاپ کے اندر دکان کے بند ہونے کے وقت تک چھپا رہا۔ وہ ’سکریم‘ فلم کا گھوسٹ فیس ماسک پہن کر دکان میں داخل ہوا تھا۔‘
مے پِنگ پولیس سٹیشن کے کمانڈر کرنل یانپول پٹناچائی کے مطابق چور نے پیر کی رات مال بند ہونے کے بعد دکان کے آہنی گیٹ کا تالا توڑنے کے لیے ایک دھاتی راڈ استعمال کیا۔ دکان کے اندر داخل ہونے کے بعد کسی کی نظر میں نہ آنے کے لیے اس نے گیٹ کو اندر سے دوبارہ بند کر دیا۔
’دی نیشن‘ نے رپورٹ کیا کہ چور نے کئی سونے کی چینیں چرائیں اور گیٹ کی طرف واپس بڑھا، لیکن اسے احساس ہوا کہ وہ گیٹ کو اندر سے نہیں کھول سکتا۔ گیٹ دکان کے ڈسپلے کاؤنٹر کے بہت قریب تھا، جس کی وجہ سے اسے کھولا نہیں جا سکا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کا کہنا تھا کہ مایوسی میں اس نے دکان کے عقبی دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کی، مگر وہاں اسے کوئی راستہ نہ ملا۔
پولیس نے 21 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت صرف ایسارا کے پہلے نام سے کی گئی ہے۔ یہ واقعہ چیانگ مائی-لامپانگ سپر ہائی وے کے قریب چیانگ مائی کے ضلع میوانگ میں پیش آیا۔
پولیس کے بقول چور کو منگل کی صبح دکان کے ملازمین نے پھنسا ہوا پایا، جنہوں نے اسے اندر ہی بند کر دیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے بقول ایسارا نے انہیں بتایا کہ اس نے تین دن تک دکان کا جائزہ لیا تھا اور وہ مکمل طور پر مطمئن تھا کہ اس کے منصوبے میں کوئی خامی نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق وہ نان صوبے کے ضلع نا نوئی سے سفر کر کے آیا تھا، اس نے سکیورٹی کیمروں سے بچنے کے لیے کالا لباس اور گھوسٹ فیس ماسک پہنا تھا، مگر اس کا منصوبہ بالآخر بری طرح ناکام ہو گیا۔
© The Independent