پاکستان سے بھارتی فوج کے حق میں اکاؤنٹ کیوں چل رہے تھے؟

فیس بک نے پاکستان سے چلائے جانے والے ایسے سینکڑوں فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بلاک کر دیے جو اس کے خیال میں 'منظم مگرغیر مصدقہ رویے' کے مرتکب تھے۔

پاکستان سے بلاک ہونے والوں میں 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز، 78 گروپس اور انسٹا گرام کے 107 اکاؤنٹس شامل ہیں(اے ایف پی)

فیس بک نے ایک بلاگ کے ذریعے خبر دی ہے کہ اس نے پاکستان سے چلائے جانے والے سینکڑوں ایسے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں جو اس کے خیال میں ’منظم مگرغیر مصدقہ رویے‘ یا coordinated inauthentic behavior کے مرتکب ہوئے۔

بلاک ہونے والوں میں 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز، 78 گروپس اور انسٹا گرام کے 107 اکاؤنٹس شامل ہیں۔ فیس بک کے مطابق یہ سرگرمیاں پاکستان کے اندر سے ہو رہی تھیں اور ان کا ہدف پاکستان اور بھارت تھے جب کہ بعض گروپ ایسے بھی تھے جو غلط طور پر ظاہر کر رہے تھے کہ وہ بھارت سے چل رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فیس بک نے روس سے چلنے والے 13 فیس بک پیجز اور امریکہ سے چلائے جانے والے 42 فیس بک پیجز اور 36 انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کیے ہیں۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویسے تو بقول فیس بک ان میں سے اکثر گروپ اور پیج ایسے تھے جو منظم طریقے سے ایسے لوگوں اور پیجز کو رپورٹ کرنے کا کام کرتے تھے جن کے بارے میں ان کا خیال ہوتا تھا کہ پاکستان یا اسلام مخالف ہیں۔

یاد رہے کہ رپورٹ کرنے سے مراد یہ ہے کہ صارف فیس بک کو ایک فارم پر کر کے اطلاع دیتا ہے کہ فلاں پیج آپ کے ضابطۂ اخلاف کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ فیس بک نے ان خلاف ورزیوں کی فہرست دے رکھی ہے اور ان میں فحاشی، نفرت اور تشدد پر اکسانے والا مواد شامل ہیں۔

بلاک کیے جانے والے پیجز میں بہت سے ایسے تھے جو بھارت مخالف مواد پیش کر رہے تھے۔ ایک پیج ’خالصتان زندہ باد‘ کے نام سے تھا جہاں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی یا بھارتی فوج کے خلاف پوسٹس کی جاتی تھیں۔ اسی طرح پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم( کی مِخالفت میں بھی منظم پوسٹس کی جاتی تھیں۔

پاکستان کے اندر سے پاکستان کے حق میں یا بھارت مخالف پیجز چلانے کی تو سمجھ آتی ہے، مگر حیرت انگیز طور پر پاکستان سے چلنے والے کچھ پیج ایسے بھی تھے جو بظاہر بھارت اور بھارتی فوج کے حمایتی تھے۔

انہی میں سے ’انڈین آرمی‘ نامی ایک پیج ہے جس میں کشمیر میں ہونے والے ایک حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کو ’شہید‘ قرار دیا گیا ہے۔ اسی پیج پر ایک کمنٹ میں پاکستان پر ایٹم بم پھینکنے کی بات کی گئی ہے۔ فیس بک نے اسے بھی بلاک کر دیا۔ 

ایسے پیجز کا پاکستان سے چلنے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟

امریکی یونیورسٹی سٹینفرڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں خیال ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے ان پیجز کا مقصد یہ نشان دہی کرنا ہو کہ کون کون ان پیجز پر آتا ہے اور انہیں لائیک کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی