’ہماری حکومت قیمتوں میں کمی کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گی‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے حکومت اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عمران خان نے سلسلہ وار ٹویٹس کیں (اے ایف پی)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے حکومت اشیا خورد و نوش کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سنیچر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہی۔

خیال رہے کہ اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عوام کی جانب سے بھی موجودہ حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو اعلان کر چکی ہے۔

ایسے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’پیر سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے ہماری حکومت اشیائے خورد نوش سستی کرنے کے لیے تمام تر ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کر رہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہیں یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔‘

عمران خان کا کہنا ہے کہ ’بہرحال آئندہ ہفتے سے ہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ’اداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا آغاز کریں گے۔‘

اس سے قبل عمران خان چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس بھی لے چکے ہیں تاہم اب تک چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے 26 نکاتی ایجنڈے اور ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا جن میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اشیائے خورد و نوش  کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنائے جانے والے اس ایکشن پلان  میں اکتوبر میں ریلیاں اور دسمبر میں بڑے احتجاجی مظاہرے شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان