ملتان: دوپٹے سے گلا گھونٹ کر عامل کا قتل، بلیک میلر تھا، گرفتار خواتین کا پولیس بیان

ملتان میں دو خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے دو پٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر اس عامل کو قتل کیا، جو انہیں ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔

(اے ایف پی)

ملتان پولیس نے پیر کو بتایا ہے کہ عامل کو قتل کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق: ’خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے دو پٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر اس عامل کو مار ڈالا جو انہیں ویڈیوز کے ذریعے کئی سال سے بلیک میل کر رہا تھا۔‘

خواتین نے پولیس کو بتایا کہ وہ ریاض حسین کے پاس کالے جادو کا اثر ختم کرانے کے لیے گئی تھیں لیکن عامل نے ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا لیں اور بعد میں انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ ریاض حسین طویل عرصے سے روحانی علاج کے بہانے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔‘

پولیس کے مطابق خواتین نے اپنے ایک کزن اور ایک اور شخص کی مدد سے اس عامل کو دوپٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر مار دیا اور ان کی لاش ٹھکانے لگا دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قتل کے الزام میں ان چاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ایک پانچویں شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پاکستان میں کچھ برادریوں میں عاملوں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے اور ان کے احکامات کو اندھادھند مانا جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کا استحصال کرتے ہیں۔

2022 میں ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال لایا گیا جن کے سر میں کیل ٹھونکی گئی تھی کیوں کہ ایک عامل نے کہا تھا کہ اس سے بیٹا پیدا ہو گا۔

اگلے سال ایک اور خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جنہیں ایک عامل نے جن نکالنے کے نام پر کئی دن تک ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان