فٹنس انفلوئنسر دمتری سٹوزہک کرونا (کورونا) وائرس کے باعث 33 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اس سے قبل انہوں نے وائرس کی دنیا میں موجودگی پر شک کا اظہار کیا تھا۔
تین روز قبل یوکرین سے تعلق رکھنے والے سٹوزہک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے 11 لاکھ فالووز کو کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
ہسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ترکی کے حالیہ سفر کے دوران ایک رات وہ سانس لینے میں دشواری کے باعث بیدار ہوئے۔ اس سے اگلے دن وہ کھانسی میں مبتلا ہو گئے۔
یوکرین واپسی پر سٹوزہک کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا: ’میں ان لوگوں میں سے ایک تھا جنہوں نے سوچا تھا کہ کرونا کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔۔۔ یہاں تک میں خود اس کا شکار ہو گیا۔‘
سٹوزہک نے پوسٹ کے آخر میں مزید کہا کہ ان کی حالت ’مستحکم‘ ہے۔
ایک دن بعد سٹوزہک کی سابقہ اہلیہ صوفیہ سٹوزہک، جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں، نے انسٹاگرام پر ان کی موت کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
صوفیہ نے غروب آفتاب کے وقت اپنے بچوں کے ساتھ ساحل سمندر پر اپنی اور اپنے سابقہ شوہر کی ایک تصویر شیئر کی۔
ان کا سب سے چھوٹا بچہ نو ماہ کا ہے۔
25 سالہ صوفیہ، جو خود بھی ایک انفلوئنسر ہیں، نے سٹوزہک کے حوالے سے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔
انہوں نے لکھا: ’زندگی بھر میں اپنے تین خوبصورت بچوں کے لیے آپ کی مشکور رہوں گی۔‘
’تمام انمول لمحوں کے لیے اور جس کی وجہ سے مجھے آپ کا ساتھ نصیب ہوا۔‘
© The Independent