سال 2020 نے اٹلی کے ایک کسان کو ایک اور دھچکا اس وقت دیا جب اس کے آٹھ میں سے ایک کتے نے ایک ہرے رنگ کے پلے کو جنم دیا۔
بحیرہ روم کے سردنیہ جزیرے پر مقیم کرسٹین ملوکی ایک ہرے بالوں والے پلے کی آمد سے حیران رہ گئے، جو کہ ان کی کتیا سپیلیکیا کے پانچ پلوں میں سے ایک تھا۔
باقی سب پلوں کے بال ان کی ماں کی طرح ہی سفید تھے جو کہ ایک مخلوط نسل کی جانور ہے۔
کسان نے اس چھوٹے کتے کا نام ’پستہ‘ رکھا، جو اس کی غیر معمولی رنگت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وہ اس کتے کی پرورش کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی ماں کے ساتھ ان کی بھیڑوں کی نگرانی اس فارم پر کرے جو وہ اپنے بہنوئی جینانگلو لیپیری کے ساتھ چلاتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کتوں کے لیے سبز بالوں کے ساتھ پیدا ہونا ایک انوکھا واقعہ ہے لیکن مانا جاتا ہے کہ یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب ہلکی رنگت کے بالوں والے کتے ماں کے شکم میں ہی 'میکونیم' سے متاثر ہو جاتے ہیں جو ایک نوزائیدہ جانور کا پہلا فضلہ ہوتا ہے۔
یہ ماں کے شکم میں موجود سبز پگمنٹ کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جو بلیوردن کہلاتا ہے۔ یہی پگمنٹ زخموں میں سبز رنگت ظاہر کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہ حیران کن رنگ وقت کے ساتھ ساتھ اتر جاتا ہے جب ماں اپنے بچے کو نہلاتی ہے اور اس کی عمر بڑھتی ہے۔
جنوری میں امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں بھی ایک جرمن شیفرڈ نے ہلکے سبز رنگ کے پلے کو جنم دیا تھا جس کی وجہ بھی یہی تھی۔ پلے کے مالکوں نے اس کا نام ’ہلک‘ رکھا تھا۔
ہلک ہلکے سبز دھبوں کے نیچے سفید جلد رکھتا تھا جو کہ اس کے باقی بہن بھائیوں جیسی ہی تھی۔
ملوکی کے مطابق سبز رنگ خوش قسمتی اور امید کی علامت ہے، اس لیے کرونا (کورونا) وائرس سے متاثرہ مشکل دور میں پستہ کی آمد کا ’مطلب یہ تھا کہ وہ لوگوں کو خوش کر سکے۔‘
© The Independent