پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک اسد عمر جس انداز میں کابینہ سے نکالے گئے ہیں اس پر سوشل میڈیا میں ہر کوئی بات کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے پر پاکستانیوں کی رگِ مزاح پھڑک اٹھی ہے۔
لیکن عمران خان کے بڑے مخالفین میں سے ایک مریم نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انہیں کسی انتقام کی ضرورت نہیں۔ ’بس بیٹھ جائیں اور انتظار کریں۔ وہ جنہوں نے آپ کو تلکیف پہنچائی خود ہی اپنی تباہی کا سامنا کریں گے اور اگر آپ خوش قسمت ہیں، خدا آپ کو اسے دیکھنے کا موقع بھی دے گا۔‘
ٹوئٹر کے ایک صارف وقاص نے یہ تصاویر کچھ دلچسپ جملوں کے ساتھ شیئر کیں۔
— Waqas (@waqas_x) April 18, 2019
ایک ٹویٹر صارف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا ’لاسٹ مین سٹینڈنگ‘ یعنی کابینہ کا آخری مجاہد کھڑا ہے۔
Last man standing pic.twitter.com/ZkaqB9RBxJ
— Bran Stark FC (@rahimaso) April 18, 2019
ایک صارف میمونہ نے اسد عمر کے جانے کے بعد کی پارٹی کے اندر کی صورتحال پر ردعمل میں لکھا کہ ’میں نے پی ٹی آئی کی کسی دوست کو ہائے لکھا تو فورا جواب آگیا کہ اسد عمر نے خود استعفیٰ دیا ہے۔‘
گرمی نامی ایک اکاؤنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی دھرنے کے دوران لی گئی ایک تصویر دوبارہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکر ہے میں بچ گیا۔‘
Ya Allah tera shukar mai bach gaya. pic.twitter.com/RLBtzORKc0
— Garmi (@IffiViews) April 18, 2019
ایک اور نامعلوم ٹوئٹر اکاؤنٹ سر نے معروف عالمی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسے معلوم تھا کہ گیم آف تھرونز کی آخری سیریز کا پہلا شکار اسد عمر کی وزارت ہو گی۔‘
Who could have thought that the first casualty of Game of Thrones season 8 would be Asad Umar's ministry.
— SIR .. (@SirJohnRoe) April 18, 2019