اسد عمر ’گیم آف تھرونز کا پہلا شکار‘

پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک اسد عمر کی جس انداز میں کابینہ سے نکالے گئے ہیں اس پر سوشل میڈیا میں ہر کوئی بات کر رہا ہے۔

اے ایف پی فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک اسد عمر جس انداز میں کابینہ سے نکالے گئے ہیں اس پر سوشل میڈیا میں ہر کوئی بات کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے پر پاکستانیوں کی رگِ مزاح پھڑک اٹھی ہے۔
لیکن عمران خان کے بڑے مخالفین میں سے ایک مریم نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انہیں کسی انتقام کی ضرورت نہیں۔ ’بس بیٹھ جائیں اور انتظار کریں۔ وہ جنہوں نے آپ کو تلکیف پہنچائی خود ہی اپنی تباہی کا سامنا کریں گے اور اگر آپ خوش قسمت ہیں، خدا آپ کو اسے دیکھنے کا موقع بھی دے گا۔‘

ٹوئٹر کے ایک صارف وقاص نے یہ تصاویر کچھ دلچسپ جملوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا ’لاسٹ مین سٹینڈنگ‘ یعنی کابینہ کا آخری مجاہد کھڑا ہے۔

ایک صارف میمونہ نے اسد عمر کے جانے کے بعد کی پارٹی کے اندر کی صورتحال پر ردعمل میں لکھا کہ ’میں نے پی ٹی آئی کی کسی دوست کو ہائے لکھا تو فورا جواب آگیا کہ اسد عمر نے خود استعفیٰ دیا ہے۔‘

گرمی نامی ایک اکاؤنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی دھرنے کے دوران لی گئی ایک تصویر دوبارہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکر ہے میں بچ گیا۔‘

ایک اور نامعلوم ٹوئٹر اکاؤنٹ سر نے معروف عالمی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسے معلوم تھا کہ گیم آف تھرونز کی آخری سیریز کا پہلا شکار اسد عمر کی وزارت ہو گی۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ