پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) سیزن 6 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ سپنر فواد احمد سمیت تین غیر ملکی کرکٹرز کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ایونٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فواد احمد میں یکم مارچ کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والا میچ ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ہر چار روز بعد کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اس صورت حال کو صابر نذر نے کارٹون کی شکل میں بیان کیا ہے۔