پی ایس ایل 10: انگریزی کے ساتھ پہلی بار اردو کمنٹری بھی متعارف

پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل میں اس مرتبہ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل بھی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے فیس بک پیچ پر 21 مارچ 2025 کو جاری کیا گیا آفیشل پوسٹر (پی سی بی، سوشل میڈیا)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 34 میچوں میں کمنٹری انگریزی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی زبان اردو میں بھی ہو گی جو سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے۔

کمنٹری پینل میں عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹرز شامل ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پہلی مرتبہ اردو کمنٹری کو عوام کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اردو کمنٹری پینل میں معروف سپورٹس کمنٹیٹر طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، سابق ویمن کرکٹر مرینہ اقبال اور سابق اوپنر سلمان بٹ شامل ہیں۔

انگریزی کمنٹری پینل میں عالمی سٹارز کی شمولیت

انگریزی کمنٹری کے لیے اس بار انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سر ایلسٹر کک پہلی مرتبہ پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کی سابق ویمن کرکٹر لیزا سٹالکر بھی پہلی بار لیگ کے دوران کمنٹری کرتی نظر آئیں گی۔

کمنٹری پینل میں پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل بھی شامل ہوں گے، جو اپنے تجربے اور تجزیے سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

دیگر نمایاں نام

اس بار پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل میں درج ذیل اہم شخصیات بھی شامل ہیں:

بازید خان

عروج ممتاز

اطہر علی خان

مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ)

مارک نکولس (انگلینڈ)

ڈومینک کارک (انگلینڈ)

جے پی ڈومینی (جنوبی افریقہ)

مائیک ہیزمین (آسٹریلیا)

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی ایس ایل 10 کے دوران ایرن ہالینڈ (آسٹریلیا) اور زینب عباس پریزینٹرز کے فرائض انجام دیں گی۔

پی سی بی کی  جانب سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی مدد سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت ہو گی۔

اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔

میچز کا شیڈول

پی ایس ایل 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی 2025 تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے شیڈول اور ٹیموں کے سکواڈز کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ