پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایک اور دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کے دن کا اختتام ہوا۔ جہاں پہلے میچ میں تو رنز کا انبار لگا مگر دوسرا میچ یکسر مختلف رہا۔
دن کے دوسرے اور پی ایس ایل 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ جو اب تک اس ٹونامنٹ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر میدان اتری تھی مگر ایک مرتبہ پھر پہلے ٹاس جیتنے والی ٹیم ہی کامیاب رہی۔
گو کہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت بھی لیتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ اب یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ایسا کیا سوچ کر کہا تھا کیوں کہ بیٹنگ تو انہیں پہلے ہی کرنے کو ملی مگر ان کی پوری ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔
— Islamabad United (@IsbUnited) February 27, 2021
پشاور زلمی کے بولرز زیادہ تیار دکھائی دیے جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 118 رنز تک ہی محدود کیا۔
آغاز تو پشاور زلمی کا بھی کچھ خاص اچھا نہیں تھا مگر بعد میں کیڈ مور اور حیدر علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کو 18ویں اوور میں ہی ختم کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چلیں اب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم سے سوشل میڈیا کے میدان پر چلتے ہیں جہاں ان دو ٹیموں کے مداحوں کے درمیان بھی میچ ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔
پی ایس ایل جتنا بھی عرصہ جاری رہتا ہے ٹوئٹر پر روزانہ ہونے والے میچز ٹرینڈ بنے رہتے ہیں جہاں مداح ایک دوسرے پر طنز اور مزاح کے تیر برساتے رہتے ہیں۔
اب جیسے جوکر نامی ایک صارف نے میچ ختم ہوتے ہی لکھا: ’چلو اب سو جاؤ۔‘ ان کی اس بات کا مطلب تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔
اگر آپ نہیں سمجھے تو ایک اور صارف نے اسی بات کو مزید واضح کر کے لکھا: ’اصل میں اسلام آباد والوں کو سونا تھا اس لیے جلدی میچ ختم کر دیا۔‘
ٹوئٹر صارف نے پی ایس ایل کے حالیہ میچز پر ایک شعر کو اپنے انداز میں کچھ یوں لکھا: یہ بیٹنگ، یہ بولنگ، یہ فلڈنگ تو رسم دنیا ہے فراز۔۔۔۔۔ ورنہ میچ تو بندہ اسی وقت جیت جاتا ہے جب ٹاس جیتتا ہے۔‘
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر حسن علی کے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا: ’اسلام آباد کے لیے پورے میچ میں صرف حیدر کی وکٹ پر حسن کا ایکشن ہی تھا جسے انجوائے کیا۔‘
اس کے علاوہ پی ایس ایل میں مسلسل پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے جیتے کے سلسلے پر ایک صارف نے کہا: ’جو پی ایس ایل کے حالات چل رہے ہیں مجھے لگتا ہے آنے والے میچوں میں جس ٹیم نے ٹاس ہارنا ہے اس نے میچ کھیلنے سے انکار کر دینا ہے۔‘