پاکستان امیریکن کلچرل سینٹر اور دی سکول آف رائٹنگ کی جانب سے لنکن کارنر کراچی میں ’واٹس ہر سٹوری؟‘ کے عنوان سے ایک تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے حصہ لیا۔
اس مقابلے کا مقصد تصاویر اور کہانیوں کے ذریعے ویمن امپاورمنٹ کو اجاگر کرنا تھا۔ مقابلے میں جیتنے والے تین نوجوانوں کو اسناد اور نقد انعام دیے گئے۔
سب سے دلچسپ اور منفرد بات یہ تھی کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی ذیادہ تر خواتین ہی تھیں لیکن تیمورعالم نے یہ مقابلہ جیت کر سب کو حیران کر دیا اور یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ ایسے مرد بھی ہیں جو خواتین کو با اختیار اور خود مختار بنانے کی سوچ رکھتے ہیں اور معاشرے میں پدر شاہی کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔