فلسطین کو بچانے کے لیے مسلم ممالک کو متفق ہونا ہو گا: حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مسلسل یہ کہتی آ رہی ہے کہ فلسطین کو بچانے کے لیے مسلم ممالک کو متفقہ موقف اپنا ہوگا اور ان کے بقول پاکستانی حکومت کے علاوہ فوج بھی غزہ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں پاکستان علما کونسل کی طرف سے ’مظوم فلسطین سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ جو جس طرح مدد کر سکتا ہے اس کو مدد کرنی چاہیے۔

’ہماری فوج جو ہے، واحد ہمارا سپاہ سالار ہے جس نے فلسطینی سفیر کو جی ایچ کیو بلا کر کہا کہ ہم اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔ دو دن پہلے کور کمانڈر میٹنگ ہوئی ہے اس کے آپ بیان میں دیکھیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی (کیا گیا) تو پاکستان کی فوج جو ہے جو ممکنات میں سے ہے (وہ کر رہی ہے۔) یعنی میں اگر دیکھوں دنیا میں تو حکومتیں تو امداد بھیج رہی ہیں لیکن کسی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امداد واحد پاکستانی فوج ہے بھیج رہی ہے مسلسل اور ہماری حکومت بھی بھیج رہی ہے۔‘

طاہر اشرفی نے کہا کہ آئندہ جمعے کو پاکستان بھر میں ’یوم تحفظ فلسطین‘ منایا جائے گا۔

مسلم علما کی ایک تنظیم اتحادِ عالمی علما مسلمین کی کمیٹی برائے اجتہاد و فتویٰ نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی دیا تھا جس میں مسلم ممالک سے فوجی، سیاسی و اقتصادی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جب حافظ طاہر اشرفی سے سوال کیا گیا کیا آپ بھی ایسا کوئی فتوی جاری کریں تو انہوں نے اس کا براہ راست جواب دینے کی بجائے کہا کہ ’دنیا اسلام کے سیاسی مذہبی قائدین کا اور ایک عملی طور پر اقدامات اٹھانے ہیں کیونکہ یہ جنگ نہیں ہے یہ فلسطینیوں کو ختم کرنے کی مہم ہے کہ کوئی فلسطینی زندہ ہی نہ رہ جائے کہ جو غزہ میں رہ سکے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور سعودی عرب کو ایک بڑا کردار ادا کرنا چاہیے ’ولی عہد امیر محمد بن سلمان جو اس وقت امت کے اندر ایک قائدانہ بلکہ دنیا میں ان کا ایک قائدانہ کردار ہے۔ ان کو اس حوالے سے جو ان کا موقف ہے عملی اقدامات اٹھانے کی طرف جانا چاہیے۔‘

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ’مسلم ممالک کو اکٹھے ہو  کر ایک متفقہ فیصلہ کرنا چاہیے اور عملی قدم اٹھانا ہو کہ ہم نے فلسطین کو بچانا ہے، فلسطینیوں کو بچانا ہے، فلسطینیوں کی ایک آزاد خود مختار ریاست قائم کرنی ہے۔ یہ کسی ایک ملک کے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔‘
 
طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ’یہ فرض عین ہے کہ یہودی مصنوعات، یہودی کمپنیوں کی مصنوعات، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ہم اپنے پیسوں سے اپنے بھائیوں کے لیے گولی خرید کر مت دیں۔‘

گذشتہ ہفتے، 4 اپریل، کو پاکستان فوج نے کور کمانڈرز کانفرنس میں ’فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔‘

کور کمانڈرز کانفرنس نے ’فلسطین کے عوام کی واضح سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان