گوگل کے نئے کم قیمت فون میں سب سے اہم خصوصیت کیا ہے؟

قیمت کم ہونے کے باوجود نئے فونز میں وہی ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے جو پکسل تھری میں موجود تھی جس کی ناقدین کی جانب سے تعریف کی گئی۔

فوٹو: جولیاں چوکیٹو

گوگل کی جانب سے نئے پکسل تھری اے اور پکسل تھری ایکس ایل برینڈ کے سستے فون لانچ کر دیے گئے ۔

یہ پکسل تھری کے بعد لانچ کیے گئے ہیں۔

انہیں سامنے لانے کا مقصد لوگوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کم قیمت والے فونز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

قیمت کم ہونے کے باوجود نئے فونز میں وہی ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے جو پکسل تھری میں موجود تھی جس کی ناقدین کی جانب سے تعریف کی گئی۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں نئے فونز میں کیا پہلے جیسا ہے، کیا بدلا ہے ، اس کی خصوصیات کیا ہیں اور اس کی اصل قیمت کیا ہوگی۔

قیمت:

نئے فونز کی سب سے اہم خاصیت ان کی قیمت ہے۔ اور یہی بات ان کو پکسل تھری سے منفرد بناتی ہے۔

تھری اے کی قیمت 399 برطانوی پاونڈز (73617 پاکستانی روپے) ہے جبکہ تھری ایکس ایل کی قیمت 469 پاونڈز (85533 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔

 یہ قیمت ان سے پہلے آنے والے گوگل فونز سے نصف ہے۔

پکسل تھری کی قیمت 739 پاونڈز جبکہ تھری ایکس ایل کی قیمت 869 پاونڈز رکھی گئی تھی۔

لانچ کی تاریخ:

یہ فون مارکیٹ میں فوری طور پر دستیاب ہیں۔ گوگل سمیت مختلف ریٹیلرز اس کو برطانیہ بھر میں فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

یہ پکسل تھری سے کتنا مختلف ہے؟

پکسل تھری اے میں ایسا کچھ نیا نہیں ہے جو پکسل تھری میں نہیں تھا۔ اس میں صرف ہیڈ فون جیک کی واپسی ہوئی ہے جو پکسل تھری کے ساتھ نہیں تھاْ۔

نئے فون میں اصل فرق صرف اس کی کم قیمت ہے جو کہ پہلے فونز کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

اس فون میں پکسل تھری کے مقابلے میں فیچرز اور خصوصیات کو نکال یا کم کر دیا گیا۔

ان کا پروسیسر سست ہے، زیادہ زوم والا سیلفی کیمرہ اور وائیرلیس چارجر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ سپیکرز کی پاور بھی تھوڑی کم کرنے کے ساتھ ساتھ پانی سے محفوظ رکھنے کی سہولت بھی نہیں دی گئی۔

سکرین کا سائز بھی کسی حد تک تبدیل ہو چکا ہے۔ تھری اے ایکس ایل کا ڈسپلے سائز اپنے مہنگے ورژن سے چھوٹا ہے۔ اس کی سکرین بھی پہلے جتنی واضح نہیں ہے۔

سٹوریج کے معاملے میں بھی پکسل تھری کی رینج تھری اے سے زیادہ ہے۔ پکسل تھری 128 جی بی تک گنجائش دیتا ہے جبکہ تھری اے میں محض 64 جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔

اس میں پہلے جیسا کیا ہے؟

ڈسپلے ہو یا میموری سب کچھ پہلے جیسا ہے۔ یہاں تک کہ بیرونی ڈیزائن بھی اس حد تک ایک جیسا ہے کہ آپ بہت غور سے دیکھ کر ہی لینز میں تبدیلی اور ہیڈ فون جیک کی موجودگی سے اس کو الگ سمجھ سکتے ہیں۔

اس کی خصوصیات کیا ہیں:

کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصیات میں بھی کمی کی گئی ہے۔ سکرین کو ایف ایچ ڈی اور او ایل ای ڈی دونوں قسم کے ڈسپلے دیے گئے ہیں۔ فون کا پروسیسر کوالکوم سنیپ ڈریگن 670 ہے۔ چار جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی سٹوریج فراہم کی گئی ہے۔ بالکل پکسل تھری کی طرح فون کی پشت پر 12 میگا پکسل کا ڈوال کیمرہ بھی ہے ۔

آپ کو اپنے پیسے کے بدلے کیا مل رہا ہے؟

ان تمام خصوصیات کے ساتھ گوگل کی جانب سے یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ تھری اے اور تھری اے ایکس ایل کو تین سال کی سیکیورٹی اور آپریٹنگ سسٹم کی اپرگریڈیشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔ یہ اس بات پر زور دینے کے لیے کہا گیا کہ کم قیمت کے باوجود بھی اس فون کو یونہی لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔ جبکہ اس کے ساتھ یہ تاثر بھی دیا گیا ہے کہ کم قیمت کی وجہ سے اس کا پروسیسر زیادہ اپڈیٹس کے لیے سست ہو سکتا ہے۔کا 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی